برگِ سبز

by Other Authors

Page 257 of 303

برگِ سبز — Page 257

برگ سبز بہر وقت استفادہ کیا جاسکتا ہے۔وہ کام جو افراد نہیں ادارے کیا کرتے تھے وہ کام جس پر بے شمار اخراجات اٹھتے تھے اور جس پر سالہا سال لگ جاتے تھے وہ محاورۃ نہیں واقعی چٹکی بجاتے میں ہو جاتے ہیں۔دفتروں کے ریکارڈ۔دفتروں کے حساب رکھنے میں غیر معمولی سہولت ہو گئی۔اسی طرح اور بے شمار فوائد اس ایجاد سے حاصل ہورہے ہیں اور اس کے فوائد میں دن بدن اور اضافے ہوتے چلے جارہے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ اپنے متعد د خطبات و تقاریر میں اس ایجاد کے تاریک پہلوؤں اور مخرب اخلاق پہلوؤں سے بچنے کی تلقین فرماتے ہیں۔اس انتہائی مفید ایجاد کے بعض بہت ہی بھیانک اور خوفناک استعمال بھی ہو سکتے ہیں جن سے پوری طرح بچنے اور بچانے کی ضرورت ہے۔روز نامہ جنگ کے ایک کالم نگار ایک نہایت خوفناک پہلو کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: وو ” راولپنڈی شہر کی ایک مارکیٹ میں دو برس پہلے کسی صاحب نے نیٹ کیفے بنایا۔انہوں نے چھوٹے چھوٹے کیبن بنائے ،ان میں کمپیوٹر رکھے اور کیبن کو دروازے لگا دئے۔یہ دروزے اندر سے لاک ہو جاتے تھے، کیبنز کے او پر انہوں نے لائٹیں لگا ئیں اور ان لائٹس میں خفیہ کیمرے چھپا دیئے۔کیفے کھلا تو چند ہی روز میں وہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آنا شروع ہو گئے۔یہ نوجوان جوڑوں کی شکل میں آتے۔کیبن میں جاتے اسے اندر سے بند کرتے کمپیوٹر پر گندی سائٹس دیکھتے۔کیفے کی انتظامیہ نو جوانوں کی یہ حرکات ریکارڈ کر لیتی بعد ازاں ان جوڑوں کو یہ فلم دکھائی جاتی اور انہیں بلیک میل کر کے ان سے گھناؤنے کام لئے جاتے۔یہ سلسلہ چلتا رہا یہاں تک کہ ایسے 25 نوجوان 257