برگِ سبز

by Other Authors

Page 258 of 303

برگِ سبز — Page 258

برگ سبز جوڑوں کی سی ڈی پاکستان سے دبئی گئی وہاں وہ دس لاکھ روپے میں بکی۔اس کی کا پیاں ہوئیں یہ کا پیاں برطانیہ، امریکہ، فرانس اور جرمنی گئیں اور وہاں سے واپس پاکستان آئیں۔شروع شروع میں یہ سی ڈی کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں چار پانچ ہزار میں فروخت ہوتی رہی۔اسی ” آمد و رفت کے دوران یہ سی ڈی کسی گینگ کے ہتھے چڑھ گئی۔اس گینگ نے ان 25 خاندانوں کا سراغ لگایا اور سی ڈی کی کاپیاں ان جوڑوں کے گھروں تک پہنچا دیں۔بس اس حرکت کی دیر تھی تیل پر چنگاری آگری اور اس سکینڈل کی شکار تین لڑکیوں نے خود کشی کر لی۔ایک کو والد نے قتل کر دیا، دوشادی شدہ خواتین کو طلاق ہوگئی جبکہ لڑکے گھروں سے بھاگ گئے۔اس سی ڈی میں شامل چند نو جوانوں کا تعلق راولپنڈی کے انتہائی معزز گھرانوں سے تھا۔یہ معزز گھرانے اس گینگ کا چارہ بن گئے اور اب مسلسل بلیک میل ہورہے ہیں۔اسکینڈل میں پھنسے خاندانوں میں سے ایک خاندان کے بزرگ میرے پاس آئے۔ان کی اکلوتی بیٹی نے خود کشی کر لی تھی۔والد کی حالت انتہائی ابتر تھی وہ میز پر پڑا کپ تک نہیں اٹھا سکتے تھے۔انہوں نے ساری کہانی سنائی اور آخر میں روتے ہوئے کہا ان ظالموں نے بے شمار خاندان تباہ کر دیئے۔حکومت سے کہیں لوگوں پر کچھ رحم کرے اور ٹیکنالوجی کی آڑ میں ہونے والی یہ زیادتی بند کرائے۔وہ بزرگ چلے گئے۔مجھے نہیں معلوم وہ زندہ بھی ہیں یا اولاد کی موت اور بدنامی کے داغ انہیں قبر تک لے گئے ہیں لیکن ان کا مسئلہ انتہائی جینوئین ہے۔اس وقت پورے ملک میں ہزاروں ” نیٹ کیفے ہیں ان میں کیبن بنے 258