برگِ سبز — Page 256
برگ سبز تصویر کے دورخ موجودہ زمانے کی ایجادات میں کمپیوٹر کو بہت نمایاں مقام حاصل ہے اس ایجاد نے باہم رابطے کی دنیا میں ایسا انقلاب پیدا کر دیا ہے کہ چند برس پہلے تک اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات دنیا بھر میں ایک ہی وقت میں سنے اور دیکھے جاسکتے ہیں۔احمدیت کا پیغام یعنی حقیقی اسلام کی سچائی وعظمت کا اظہار دن رات برابر ہر جگہ ہو رہا ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ مغربی افریقہ کے دورے پر تشریف لے گئے مگر اس ایجاد کی برکت سے ہم وہاں سے بھی حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات اور دوسری تقریبات میں برابر شامل ہوتے رہے۔قادیان کے جلسہ سالانہ میں شریک ہونے والے خوش قسمت حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اختتامی خطاب سے بھی محظوظ ہوئے۔E-mail اور Fax بھی اس دور کے عجائبات میں شامل ہیں۔دنیا کے دوسرے حصہ میں رہنے والے سے رابطہ اس طرح ہو جاتا ہے جیسے ایک جگہ بیٹھے ہوئے دو افراد آپس میں باتیں کر رہے ہوں۔کمپیوٹر نے لائبریری کے مفہوم و تصور اور افادیت میں بھی انقلاب پیدا کر دیا ہے۔نایاب اور قیمتی کتب ہر وقت مل سکتی ہیں۔کسی موضوع پر تحقیق اور اس کے نتائج سے بھی 256