برگِ سبز

by Other Authors

Page 252 of 303

برگِ سبز — Page 252

برگ سبز لازمی بات ہے کہ خدا ایسے آدمی کو مرنے نہیں دے گا اور اگر بالفرض بعض کمزور لوگ مر بھی جائیں تو ان کی موت ان کی ہمیشہ کی زندگی ہوگی اور وہ دنیا سے جاتے وقت اکیلے نہیں جائیں گے بلکہ خدا تعالیٰ کے فرشتے عرش سے اُتر کر ان کو ملنے کیلئے آئیں گے اور جنت اس دن خوشیاں منائے گی کہ ایسے پاکیزہ آدمی میری طرف آرہے ہیں۔پس اپنے اندر ان تکلیف کے دنوں میں قربانی کی وہ سچی روح پیدا کرو جو مومنوں میں ہونی چاہئے اور جس کے پیدا کرنے کے بعد خدا ہمیشہ کیلئے انسان سے خوش ہو جاتا ہے۔“ 252 ( الفضل 29 مارچ 1942 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 30 نومبر 1996ء)