برگِ سبز

by Other Authors

Page 253 of 303

برگِ سبز — Page 253

برگ سبز حضرت المصلح الموعود کا آہنی عزم وحوصلہ و کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے حصول کی جدو جہد ایک طویل داستان ہے۔وہ لوگ جنہوں نے اس جہاد میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی کے ساتھ شامل ہو کر حصہ لیا، وہ بتاتے ہیں کہ آپ نے اس کام کیلئے دن رات ایک کر دیا تھا اور جماعت کے ہر طبقہ کے لوگوں میں سے رضا کار آپ کی تفصیلی ہدایات کے مطابق ہندوستان اور کشمیر میں ہی نہیں بلکہ انگلستان اور دوسرے ممالک میں بھی سرگرم عمل ہو گئے تھے۔اس سلسلہ میں سیالکوٹ کا ایک جلسہ حضرت صاحب کے آہنی عزم و ارادہ اور یقین و استقامت کا ایک نشان بن گیا۔آپ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کیلئے سیالکوٹ تشریف لے گئے۔اجلاس کے بعد کمیٹی کے بعض ممبروں نے آپ کی خدمت میں سیالکوٹ کے عوام کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان سے جلسہ عام میں خطاب فرما ئیں، جسے حضرت صاحب نے منظور فرمالیا۔14 ستمبر 1931ء کو جلسہ ہونا قرار پایا۔احمدیت کے حساد اور سچائی کے از لی مخالفوں کو حضرت صاحب کی یہ مقبولیت اور ہر دل عزیزی ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے مخالفانہ پراپیگنڈہ اور اشتعال انگیزی شروع کر دی۔جسے دیکھتے ہوئے جلسہ کے منتظمین 253