برگِ سبز — Page 22
برگ سبز جنگ عظیم سے بڑا منصوبہ تحریک جدید کے ذریعہ جس عظیم الشان تغیر و انقلاب کی داغ بیل ڈالی گئی تھی اس کی عظمت و اہمیت کے مطابق جانی و مالی قربانی پیش کرنے کی تلقین کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ جنگ عظیم کی مثال پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وو۔۔۔جنگ عظیم میں دو کروڑ آدمی مارے گئے یا زخمی ہوئے۔اربوں ارب روپیہ خرچ ہوا تھا۔صرف انگریزوں کا 2 کروڑ روپیہ روزانہ صرف ہوتا تھا مگر ہمارے لئے اس سے بڑھ کر جنگ در پیش ہے کیونکہ ہمارا کام دلوں کو فتح کرنا اور انسانوں کی عادتوں اور اخلاق اور خیالات کو بدلنا ہے۔ہم جب تک اپنے اوقات اور اپنے اموال کو ایک حد بندی کے اندر نہ لے آئیں اور اس کے بعد خدا ا تعالیٰ سے عرض نہ کریں کہ اے خدا تو نے ہمیں بلایا اور ہم تیرے حضور حاضر ہو گئے ہیں اس وقت تک سب دعوے باطل اور امنگیں اور خواہشیں بے سود ہیں اور کوئی چیز ہمیں فائدہ نہیں دے سکتی۔خالی دعوئی تو پاگل بھی کرتا ہے لیکن اس کے دعووں کو کون وقعت دیتا ہے کیونکہ وہ جو کہتا ہے کرتا نہیں ہے اور عمل کے بغیر کوئی 22