برگِ سبز

by Other Authors

Page 21 of 303

برگِ سبز — Page 21

برگ سبز طاقت سے بالا ہو گا لیکن خود ہماری مدد کے لئے آسمان سے نہیں اترے گا۔یقیناً اترے گا اور ہماری مدد کرے گا اور ہم تجھ سے التجا کرتے ہیں کہ تو ہماری کمزور حالت کو دیکھتے ہوئے اپنے فضلوں کو بڑھاتا جا۔اپنی رحمتوں کو بڑھاتا جا۔اپنی برکتوں کو بڑھاتا جا یہاں تک کہ ہماری ساری کمزوریوں کو تیرے فضل ڈھانپ لیں اور ہمارے سارے کام تیرے فضل سے اپنی تکمیل کو پہنچ جائیں تا کہ تیرے احسانوں میں سے ایک یہ بھی احسان ہو کہ جو کام تو نے ہمارے سپرد کیا تھا اسے تو نے خود ہی سرانجام دے۔کام تیرا ہو اور نام ہمارا ہو۔آؤ ہم اپنے رب سے یہ دعا کریں کہ خدا اپنی رحمتوں اور اپنے فضلوں اور اپنی برکتوں کے دروازے ہم پر کھول دے۔“ (الفضل 1946-12-27) (روز نامہ الفضل ربوہ 15اپریل 1995ء) 21