برگِ سبز

by Other Authors

Page 210 of 303

برگِ سبز — Page 210

برگ سبز ایک بھیانک غلطی۔ایک ضروری اصلاح ایک مشہور تجربہ کار پرانے صحافی نے روز نامہ جنگ میں اپنے کالم ” سویرے سویرے“ میں پاکستان کے مسائل و مشکلات کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے:۔۔۔اگر آپ قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کو دیکھیں تو ان میں ایک بھی مذہبی لیڈر نظر نہیں آتا۔مسلم لیگ کا کوئی عہد یدار مذہبی سیاست کے بل بوتے پر آگے نہیں آیا تھا۔ملک کی پہلی کا بینہ جس کی منظوری خود قائد اعظم محمد علی جناح نے دی تھی اس میں کوئی مذہبی سیاستدان موجود نہیں تھا۔تمام صوبائی گورنر اور وزرائے اعلیٰ موڈریٹ اور لبرل تھے اور ایک عرصے تک عملی اعتبار سے پاکستان کی حکومت سیکولر بنیادوں پر کام کرتی رہی یعنی حکومت مذہبی امور میں مداخلت نہیں کرتی تھی اور نہ ہی اس نے کبھی شہریوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز برتا تھا۔آئین میں بھی اسکی کوئی گنجائش نہیں تھی اور قوانین میں بھی۔ہر شہری اپنی اہلیت کے مطابق سرکاری منصب حاصل کرنے کا حقدار تھا اور یہ حق اسے ملا بھی کرتا تھا۔“ 210