برگِ سبز

by Other Authors

Page 209 of 303

برگِ سبز — Page 209

برگ سبز ہیں جو آغاز میں دیئے گئے تھے اور بڑی خاص دعاؤں کے ساتھ دیئے گئے تھے۔ان چندوں کے دینے والوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کرام شامل تھے۔۔۔اس وقت تقویٰ اور نیکی کا عجیب ماحول تھا۔جس رنگ میں وہاں چندے دیئے جاتے تھے وہ ایک ایسا منظر ہے کہ شاذ و نادر ہی تاریخ میں ایسے مناظر آیا کرتے ہیں۔کئی کئی مہینوں کی تنخواہیں انجمن کے غریب کا رکن دیا کرتے تھے۔آج بھی یہ مناظر ساری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور احمدیت کی برکت سے بڑے حسین نقوش دنیا میں ظاہر ہورہے ہیں لیکن ان کا آغاز قادیان سے ہوا۔۔۔۔اور تحریک جدید نے اس مالی قربانی کی رغبت پیدا کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اسے ہم کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔“ ( الفضل 25اکتوبر 1985ء) خدا کرے کہ قربانی کا جذبہ ہم میں ہمیشہ موجود اور ترقی پذیر رہے اور اللہ تعالیٰ مقبول عبادات اور قربانیوں کی توفیق مرحمت فرمادے۔ایس دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد الفضل ربوہ 21 نومبر 1997ء) 209