برگِ سبز

by Other Authors

Page 150 of 303

برگِ سبز — Page 150

برگ سبز آواز دوست سرکاری ملازمت میں نیک نامی اور ادبی حلقوں میں اچھی شہرت، کم خوش نصیبوں کے حصہ میں آتی ہے۔تاہم آواز دوست کے مصنف مختار مسعود نے ان سے حصہ وافر پایا۔کوئی میں سال قبل جب ان کی زیر نظر کتاب شائع ہوئی تو اسے بہت شہرت حاصل ہوئی اور ایسی مقبولیت حاصل ہوئی جو بہت کم کتابوں کو ملتی ہے۔آواز دوست میں سے تین اقتباس بلا تبصرہ پیش خدمت ہیں۔اس سے کتاب کے انداز اور مصنف کے رجحان کا بخوبی پتہ چل سکتا ہے اور یہ بھی کہ احمدیت کے معاندین کا انجام کیسا ہوا۔ظفر علی خان کا زمیندار اخبار میں نے بہت کم پڑھا ہے۔جب اس کا شہرہ تھا میں اس وقت اتنی مسافت پر رہتا تھا کہ یہ اخبار وہاں دوسرے یا تیسرے روز پہنچتا تھا۔روزے آپ قضا کر سکتے ہیں مگر روزنامے کی قضا کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور ہو بھی تو کیونکر ہو جب روز نامہ پہلے دن اخبار کہلاتا ہے اور دوسرے دن سے ردی شمار ہوتا ہے۔ہمارا واسطہ البتہ برسوں ایسے اخبارات سے بھی رہا جو روز اشاعت سے ہی دوسرے دن کا اخبار معلوم ہوتے ہیں کچھ یہی 150