برگِ سبز

by Other Authors

Page 110 of 303

برگِ سبز — Page 110

برگ سبز ہے اور اس سے پیار کرتا ہے جیسے ہند و گنگا سے پیار کرتے ہیں۔“ اسی طرح فرمایا: ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 445-446۔ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ لندن) ہم دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ باوجود نماز پڑھنے کے پھر بدیاں کرتے ہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ وہ نمازیں پڑھتے ہیں مگر نہ روح اور راستی کے ساتھ۔وہ صرف رسم اور عادت کے طور پر ٹکریں مارتے ہیں۔ان کی روح مردہ ہے۔“ ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 164 - ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ لندن) نماز کے ظاہری ارکان کو سنوار کر ادا کرنا اور ادعیہ ماثورہ کو سوچ سمجھ کر صحیح طور پر پڑھنا بھی نہایت ضروری ہے۔لیکن نماز کی ظاہری صورت پر اکتفا کرنا نادانی ہے۔ان تمام جسمانی حرکات کے ساتھ ضروری ہے کہ انسان کے دل میں وہ حقیقی کیفیت بھی پیدا ہو جو ان ارکان نماز کا اصل مقصود ہے۔کیونکہ: کوئی جسمانی بات جس کے ساتھ کیفیت نہ ہو فائدہ مند نہیں ہوسکتی۔۔اللہ تعالیٰ کیفیت کو چاہتا ہے اور ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی عزت اور عظمت کے لئے جوش رکھتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 395 ایڈیشن 2003 مطبوعہ لندن) اور لوگ خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال اور تقدیس کے لئے جوش نہیں رکھتے ان کی نمازیں جھوٹی ہیں اور ان کے سجدے بیکار ہیں“۔” یا درکھو کہ کوئی عبادت اور صدقہ قبول نہیں ہوتا جب تک اللہ تعالیٰ کے لئے ذاتی جوش نہ ہو جس 110