برگِ سبز

by Other Authors

Page 111 of 303

برگِ سبز — Page 111

برگ سبز کے ساتھ کوئی ملونی ذاتی فوائد اور منافع کی نہ ہو۔“ ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 395 396 ایڈیشن 2003 مطبوعہ لندن) اگر کوئی یہ خیال کرے کہ جب اصل نماز ، روزہ روح کا ہے تو پھر ظاہر کی کیا ضرورت ہے۔تو یہ خیال بھی درست نہیں۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: یہ بالکل سچی بات ہے کہ جو لوگ جسم سے خدمت لینا چھوڑ دیتے ہیں اُن کو روح نہیں مانتی اور اس میں وہ نیاز مندی اور عبودیت پیدا نہیں ہو سکتی جواصل مقصد ہے۔اور جو صرف جسم سے کام لیتے ہیں، روح کو اس میں شریک نہیں کرتے وہ بھی خطرناک غلطی میں مبتلا ہیں۔اور یہ جوگی اسی قسم کے ہیں۔روح اور جسم کا با ہم خدا تعالیٰ نے ایک تعلق رکھا ہوا ہے اور جسم کا اثر روح پر پڑتا ہے۔نماز کی جس قدر حالتیں جسم پر وارد ہوتی ہیں مثلاً کھڑا ہونا یا رکوع کرنا اس کے ساتھ ہی روح پر بھی اثر پڑتا ہے۔اور جس قدر جسم میں نیازمندی کی حالت دکھاتا ہے اُسی قدر روح میں پیدا ہوتی ہے۔اگر چہ خدا نرے سجدہ کو قبول نہیں کرتا مگر سجدہ کو روح کے ساتھ ایک تعلق ہے۔اس لئے نماز میں آخری مقام سجدہ کا ہے۔جب انسان نیازمندی کے انتہائی مقام پر پہنچتا ہے تو اس وقت وہ سجدہ ہی کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ جسم کو روح کے ساتھ خاص تعلق ہے۔ایسا ہی روح کی حالتوں کا اثر جسم پر نمودار ہو جاتا ہے۔“ پھر فرمایا: ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 421- ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ لندن) ارکان نماز دراصل روحانی نشست و برخاست ہیں۔انسان کو خدا تعالیٰ 111