براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 69 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 69

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام 69 (1) “ ایک کتاب جامع دلائل معقوله درباره اثبات حقانیت قرآن شریف صدق نبوت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم جس میں ثبوت کامل منجانب کلام اللہ ہو نے قرآن شریف اور سچا ہو نے حضرت خاتم انبیاء کا اس قطعی فیصلہ سے گیا ہے۔کہ ساتھ اس کتاب کے ایک اشتہار بھی بوعدہ انعام دس ہزار روپیہ کے اس مراد سے منسلک ہے کہ اگر کوئی صاحب جو حقانیت اور افضلیت فرقان شریف سے منکر ہے ، براہین مندرجہ اس کتاب کو توڑ دے یا اپنی الہامی کتاب میں اسی قدر دلائل یا نصف اس سے یا ثلث اس سے یاربع اس سے یا شمس اس سے ثابت کر کے دکھلا دے جس کو تین منصف مقبولہ فریقین تسلیم کر لیں تو مشتہر اس کو بلا عذر اپنی جائیداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض ودخل دے دیگا۔بوجہ منکرانہ اصرار پنڈت دیانند صاحب اور ان کے بعض سیکرٹریوں کی تصنیف ہوئی ہے اور نام اس کتاب کا مندرجہ حاشیہ میں رکھا گیا ہے: (حاشیہ میں درج ہے۔ناقل ) بر ابين الاحمدیہ علی حقانیت کتاب اللہ الفرقان والنبوة المحمدیہ اخبار منشور محمدی (بنگلور میسور ) مورخه ۵ / جمادی الاولیٰ ۱۲۹۶ھ و مطابق ( 16 مئی 1879ء) مجموعه اشتہارات حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ایک اشتہار میں پنڈت دیا نند اور اُن کی اتباع کرنے والے ایک صاحب کا ذکر کر کے تحریر فرماتے ہیں: (2) “ ایک صاحب نے ان میں سے اخبار سفیر ہند میں بطلب ثبوت حقانیت فرقان مجید کئی دفعہ ہمارے نام اشتہار بھی جاری کیا ہے۔اب ہم نے اس کتاب میں ان کا اور ان کے اشتہاروں کا کام تمام کر دیا ہے اور صداقت قرآن و نبوت کو بخوبی ثابت کیا۔پہلے ہم نے اپنی کتاب کا ایک حصہ پندرہ جزو میں تصنیف کیا۔بغرض تحمیل تمام ضروری امروں کے نو حصے زیادہ کر دیئے۔جن کے سبب سے تعداد کتاب ڈیڑھ سو جز ہو گئی ہے۔ہر ایک حصہ اس کا ایک ایک ہزار نسخہ چھپے ، تو چورانوے روپیہ صرف ہوتے ہیں۔پس کل حصص کتاب نو سو چالس روپے سے کم میں چھپ نہیں سکتے۔"62 (3)۔۔۔اس غرض سے کتاب براہین احمد یہ تالیف پائی ہے۔جس کی 37 بجز چھپ کر شائع ہو چکی ہے اور اس کا خلاصہ مطلب ہمراہی خط ہذا میں مندرج ہے۔۔۔" “۔۔۔اصلی مدعا خط جس کے ابلاغ سے میں مامور ہوا ہوں۔یہ ہے دین حق جو خدا کی مرضی کے موافق ہے صرف اسلام ہے اور کتاب حقانی جو منجانب اللہ محفوظ اور واجب العمل ہے صرف قرآن ہے۔اس دین کی حقانیت اور قرآن کی سچائی پر عقلی دلائل کے سوا آسمانی نشانوں (خوارق و پیشین گوئیوں کی شہادت بھی پائی جاتی ہے۔۔۔63 (4) “۔۔۔۔یہ سب ثبوت کتاب براہین احمدیہ کے پڑھنے سے کہ جو منجملہ تین سو جزو کے قریب ۳۷ جزو کے چھپ چکی ہے 64" 63", (5) “بعالی خدمت تمام معزز اور بزرگ خریداران کتاب براہین احمدیہ کے گذارش کی جاتی ہے کہ کتاب ہذ ابڑی مبسوط کتاب ہے۔یہاں تک کہ جس کی ضخامت سو جز سے کچھ زیادہ ہو گی۔اور تا اختتام طبع وقتا فوقتا حواشی لکھنے سے اور بھی بڑھ جائے گی۔۔۔65,9