براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 70 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 70

براہین احمدیہ : مولوی عبدالحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام مخطوط حضرت مرزا صاحب محولہ مقدمہ اعظم الکلام۔۔۔۔۔70 (1) کتاب براہین احمدیہ ڈیڑھ سو جز جس کی لاگت تخمینا نو سو چالیس روپیہ ہے اور آپ کی تحریر محققانہ ملحق ہو کر اور بھی زیادہ ضخامت ہو جائے گی۔"66 (2) بہت جلد مضمون اثبات حقانیت فرقان مجید طیار کر کے میرے پاس بھیج دیں، اور میں نے بھی ایک کتاب جو دس حصے پر مشتمل ہے تصنیف کی ہے اور نام اس کا براہین احمدیہ علی حقانیة کتاب اللہ القرآن والنبوۃ المحمدیہ رکھا ہے اور صلاح یہ ہے کہ آپ کے فوائد جرائد بھی اُس میں درج کروں اور اپنے محقر کلام سے اُن کو زیب و زینت بخشوں۔۔۔67 1879ء ہی میں حضرت مرزا صاحب نے صداقت و حقانیت قرآن مجید اور نبوت محمدیہ وغیرہ امور کو براہین احمدیہ میں درج کر لیا تھا جن کا ذکر حضرت اقدس نے اشتہارات میں ذکر فرمایا ہے اور اُن کی ایک جھلک خطوط مذکورہ اعظم الکلام ” میں بھی پائی جاتی ہے جن کی ضخامت ڈیڑھ سو جز ہو گئی تھی اور اسی کا ذکر خطوط مذکورہ مقدمہ اعظم الکلام میں بھی ہے۔ان اجزاء کے صفحات کی تعداد 2500 پچیس سو صفحات ہے۔ان کا شمار فاضل مصنف ( بزبان انگریزی) جناب اے۔آر۔درد صاحب نے’Life of Ahmad ، پارٹ 1 (1948ء) مطبوعہ تبشیر پبلیکیشنز میں ان الفاظ سے کیا ہے: A portion of the book (probably 2500 pages) seems to have been completed by May, 1879, when a notice concerning it was published in the Zameea Ishaat-us- Sunna۔۔۔'” (page: 70) (ترجمہ) “ اس کتاب (یعنی براہین احمدیہ ) کا ایک حصہ مئی 1879ء میں مکمل ہو چکا تھا۔جس کے تقریباً 2500 صفحات تھے۔جب ایک اشتہار اس کی (یعنی براہین احمدیہ کی اشاعت کی بابت ضمیمہ “ اشاعۃ السنہ میں شائع ہوا تھا۔۔۔” ہمارے ہاتھوں میں جو شائع شدہ حصہ براہین احمدیہ ہے وہ صرف 673 صفحات پر مشتمل ہے اور باقی کے صفحات کسی طرح جل گئے تھے جس کا ذکر باب زیر نظر 9-4 میں آچکا ہے۔اور جو حصہ ہمارے سامنے ہے اُس کا موازنہ مضمون زیر نظر میں بتفصیل کر دیا گیا ہے۔جس سے اظہر من الشمس ثابت ہے کہ مولوی عبد الحق صاحب کے یہ عجلت نکالے گئے نتائج فقط بد دیانتی پر مشتمل ہیں اور ان کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔4-12- مقدمہ اعظم الکلام میں حضرت مرزا صاحب کے نقل کردہ الفاظ کتاب (براہین احمدیہ ) ڈیڑھ سو جز ہے ”مولوی عبدالحق کے دام تزویر کا ایک اور توڑ مولوی عبد الحق صاحب نے مقدمہ اعظم الکلام میں مولوی چراغ علی کے نام حضرت مرزا صاحب کے جن خطوط کا اندراج کیا ہے ان پر درج ذیل تاریخیں ہیں۔1 19 فروری 1879 اور 68 1879 10 2 1 حضرت مرزا صاحب نے مولوی چراغ علی کا پہلا ذکر ایک اشتہار مطبوعہ سفیر ہند امر تسر اور منشور محمدی” بنگلور 16 / مئی 1879 ء میں کیا۔اسی اشتہار کے بارے میں شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی "حیات احمد " جلد دوم نمبر اول مطبوعہ