براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 98 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 98

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام 98 ذکر (5,4,3) کر دیا یا ان پر لکھنا (یعنی دلائل پادری عماد الدین (6,2,1 ) کو حماقت قرار دیا ہے۔52 لیکن کیا اس طرح اعتراض دور ہو تا ہے؟ یقینا نہیں بلکہ اس بات پر پادری عماد الدین صاحب کو اور دلیری ہوئی ہو گی۔اس لئے پادری نے جواب الجواب میں نقلیت التعلیقات "لکھی۔("Taqliat'l Taliqat A Reply to Munshi Chiragh-ud-Din') (ملاحظہ ہو ای۔ایم۔وہیری) پادری “ویری ” صاحب لدھیانہ کے امریکن مشنری ” تھے۔ملاحظہ ہو مولوی چراغ علی کی کتاب تحقیق مسئله تعدد زوجات مطبع اختر دکن واقع افضل گنج حیدر آباد دکن صفحه 259) (E۔M۔Wherry) کی کتاب The 'Muslim Controversy شائع کردہ 1905۔The Christian Literature Society Madras صفحہ نمبر 15 زیر باب 1900–1830 The writings of the Rev۔Imad-ud-Din, Lahiz۔D۔D پادری و ہیری کی کتاب کی عکسی نقل را قم الحروف کو سمندری ضلع فیصل آباد کے جناب ظفر چوہدری صاحب اور ڈاکٹر ساجد اسد اللہ نے بہم پہنچائی ہے جس کیلئے ہر دو صاحبان کا شکر گزار ہے ) اور Islam and Christianity in India and far East مصنفہ Rev۔E۔M۔Wherry مطبوعه (Fleming۔H۔Revell company London 5-6- معجزات محمدیہ مندرجہ قرآن کریم چونکہ ہمارے سامنے پادری عماد الدین صاحب کی مذکورہ بالا کتاب نہیں ہے اور نہ ہی پادری ای ایم و ہیری نے اس کی کچھ تفصیل دی ہے۔اس لئے اس کے بارے میں یہاں مزید نہیں لکھا جا سکتا۔البتہ پادری عماد الدین صاحب کے اوپر ذکر کئے گئے دعوی کے ایک حصہ کہ “ قرآن کریم میں حضرت محمد مصطفی صلی علیم کا کوئی معجزہ مذکور نہیں ” کے متعلق کیا حقیقت ہے درج کی جاتی ہے۔جس کے بارے میں مولوی چراغ علی نے اپنی تیرہ چودہ سال بعد لکھی گئی کتاب تحقیق الجہاد میں یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ : فوق العادت معجزات کا دکھانا بھی پیغمبر کا کام نہیں۔" 53 اور اس کی ابتداء باوجود تعلیقات (مصنفہ مولوی چراغ علی) میں حضرت محمد مصطفی صلی الی یوم کے قرآن کریم میں مندرج معجزات کی کہیں مثال نہ دے کر اس سے باوجود دفاع کے روگردانی بھی کی تھی۔جیسے کہ موصوف نے سورۃ القمر کی آیت نمبر 3 : 54 کا اندراج تو کیا لیکن اس سے قبل آیت کریمہ نمبر 1 اقتربت الساعة وانشق القمر کا حوالہ آنحضرت صلی للی نیلم کے معجزہ شق القمر میں نہیں دیا۔راقم الحروف کی رائے میں انکار منجزات انبیاء علیہم السلام کا مرض 1871ء میں ( یہ دوران تالیف تعلیقات ) بھی موجود تھا۔پھر کیا فرماتے ہیں مولوی عبد الحق صاحب اور ان کے بعد میں آنے والے حضرات جو بغیر کسی قسم کی تحقیق کے حضرت مرزا صاحب پر ، مولوی چراغ علی سے براہین احمدیہ میں مدد لینے کی بہتان تراشی کرتے ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی پر معارف تحریر ملاحظہ ہو جو قرآن کریم سے حقیقت معجزات اور معجزات محمدیہ کے ثبوت میں درج کی جاتی ہے: لقا کا مر تبہ تب سالک کے لئے کامل طور پر متحقق ہوتا ہے کہ جب ربانی رنگ بشریت کے رنگ و بو کو بتمام و کمال اپنے رنگ کے نیچے متوازی اور پوشیدہ کر دیوے۔جس طرح آگ لوہے کے رنگ کو اپنے نیچے ایسا چھپا لیتی ہے کہ نظر ظاہر میں بجز آگ کے اور کچھ دکھائی نہیں دیتا۔۔۔اس مناسبت سے کہ وہ لوگ صفات الہی کے کنار عاطفت میں بکلی جا پڑے ہیں۔۔۔۔ان کو بھی ظلی طور پر بوجہ تخلق