براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 86 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 86

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام اس نبی متبوع کا معجزہ ہو گا۔۔۔26,9 پیشین گوئیاں 86 جیسا کہ او پر حوالہ دیا گیا ہے کہ مولوی چراغ علی پیشین گوئیوں کو پیغمبر کا کام نہیں بتاتے۔لیکن حضرت مرزا صاحب معجزات کے اسی تسلسل میں فرماتے ہیں:۔گو وہ سچے ہوں تب بھی محجوب الحقیقت ہیں اور ان کے ثبوت کے بارے میں بڑی بڑی دقتیں ہیں۔۔۔جس طرح محجوب الحقیقت معجزات عقلی، معجزات سے برابری نہیں کر سکتے۔ایسا ہی پیشین گوئیاں۔۔۔۔جو محض اخبار نہیں ہیں بلکہ ان کے ساتھ قدرت الوہیت بھی شامل ہے۔کیونکہ دنیا میں بجز انبیاء کے اور بھی ایسے لوگ بہت نظر آتے ہیں۔۔پس ان شبہات کو مٹانے کے لئے وہ پیشین گوئیاں اور اخبار غیبیہ زبر دست اور کامل متصور ہوں گے جن کے ساتھ ایسے نشانات قدرت الہیہ کے ہوں جن میں رمالوں اور خواب بینوں اور نجومیوں وغیرہ کا شریک ہونا ممتنع اور محال ہو یعنی اُن میں خداوند تعالیٰ کے کامل جلال کا جوش اور اس کی تائیدات کا ایسا بزرگ چمکا را نظر آتا ہو۔جو بدیہی طور پر اس کی توجہات خاصہ پر دلالت کرتا ہو اور نیز وہ ایک ایسی نصرت کی خبر پر مشتمل ہوں جس میں اپنی فتح اور مخالف کی شکست اور اپنی عزت اور مخالف کی ذلت اور اپنا اقبال اور مخالف کا زوال یہ تفصیل تمام ظاہر کیا گیا ہو۔۔۔"27 مولوی چراغ علی پیشین گوئیوں کو پیغمبر کا کام نہیں بتاتے لیکن جناب حضرت مرزا صاحب پیشین گوئیوں کے ساتھ : نشانات قدرت الہیہ یا ظہور بتاتے ہیں جن میں خداوند تعالیٰ کے کامل جلال کا جوش اور اس کی تائیدات کا بزرگ چمکا را نظر آتا ہو جو اس کی تو جہات خاصہ پر دلالت کرتا ہو اور۔ایسی نصرت کی خبریر مشتمل ہو جو اپنی فتح اور مخالف کی شکست، اپنی عزت اور مخالف کی ذلت، اپنا اقبال اور مخالف کے زوال پر خبر دیتی ہیں۔کیا مولوی چراغ علی کے کلام کو حضرت مرزا صاحب کے موید من اللہ کلام سے کچھ بھی نسبت ہے؟ این زمین را آسمان دیگر است حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں:۔پس تائیدات اصل ہیں اور پیشگوئیاں ان کی فرع اور تائیدات قرص آفتاب کی طرح ہیں اور پیشگوئیاں اس آفتاب کی شعاعیں اور کرنیں ہیں 28 حضرت مرزا صاحب نے پیش گوئیوں کی ذیل میں بہت سی پیش گوئیاں درج فرمائی ہیں۔ایک جگہ درج فرماتے ہیں:۔“ ایک ہندو صاحب کو جو۔۔۔۔حضرت خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور آنجناب کی پیشین گوئیوں سے سخت منکر تھا اور اس کا پادریوں کی طرح شدت عناد سے یہ خیال تھا کہ یہ سب پیشگوئیاں مسلمانوں نے آپ بنالی ہیں۔ورنہ آنحضرت پر خدا نے کوئی امر غیب ظاہر نہیں کیا اور ان میں یہ علامت نبوت موجود ہی نہیں تھی۔مگر سبحان اللہ کیا فضل خدا کا اپنے نبی پر ہے اور کیا بلند شان اس معصوم اور مقدس نبی کی ہے کہ جس کی صداقت کی شعائیں اب بھی