بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 122 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 122

122 پروفیسر نصیر احمد خاں نصیر جس بزم میں ذکرِ شہ ابرار نہیں ہے اُس بزم سے کچھ ہم کو سروکار نہیں ہے جو فیض محمد کا طلب گار نہیں ہے مجنون ہے دیوانہ ہے ہشیار نہیں ہے جس آنکھ نے دیکھا نہیں اُس نور کا جلوہ اُس آنکھ میں جس نور کی بیداری نہیں ہے جو کان شناسانہیں گلبانگ نبیؐ سے وہ واقف رعنائی گفتار نہیں۔جب تک نہ کرن نور محمد کی ہو داخل ہے تاریک ہے دل مهبط انوار نہیں ہے جو ہاتھ نہیں زیر بدسید لولاک معذور ہے مفلوج ہے با کار نہیں ہے جودین رسا فکر نبی میں نہیں ڈوبا وا اُس کیلئے عالم اسرار نہیں ہے جُھکتی نہیں جو روح در تیم رسل پر دربار خدا میں بھی اُسے بار نہیں ہے