بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 121 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 121

121 ڈاکٹر سید حمید اللہ نصرت پاشا جن کو ہوا عرفانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلّم اُسکے وجود کے نور محل میں کیسا سجا ہے تختِ الہی دل پر سحر کیا ہے اُس نے۔کشتیہ مہر کیا ہے اُس نے دید کی لذت عشق کی نعمت، قرب کی فرحت ، وصل کی راحت اُس کو چاہنا جرم ہوا ہے۔آج یہ کیسا ظلم ہوا ہے تجسیم انوار ہدایت ، تفسیر قرآن مجسم وہ قادر جو اُسکا خدا ہے ، وہی خدا ہے ، وہی خدا ہے ہو گئے سب غلمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم عرش خدا ایوان محمد صلی اللہ علیہ وسلّم جان مری قربان محمد صلی اللہ علیہ وسلم جاری ہیں فیضانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم قید ہوئے طیرانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلّم اللہ اللہ شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرا خدا رحمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم