بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 123 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 123

123 جس سر پہ نہ ہو سایہ دامانِ محمد اللہ کی رحمت کا وہ حقدار نہیں ہے گزرے ہیں بہت بحر محبت کے شناور ہر ایک کوئی آپ سا چیدار نہیں ہے جو بات بھی فرمائی عمل کر کے دکھایا کر دار نبیؐ ہے کوئی پندار نہیں ہے آئے کوئی آکر مجھے وہ وصف بتائے جس وصف کا حامل مرا دلدار نہیں ہے دل سب نے نچھاور کئے اخلاق نبی پر ہاتھوں میں کوئی صبر کی تلوار نہیں ہے چھوٹا ہے نہ چھوٹے گا کبھی آپ کا دامن اس راہ میں حائل کوئی دیوار نہیں ہے کیا وصف بیاں مجھ سے ہوا خلاق نبی کا حاشا مجھے یہ طاقت اظہار نہیں ہے قسمت پر تری رشک نصیر آتا ہے مجھکو کیا نعت ترا طالع بیدار نہیں ہے