بدرسوم و بدعات

by Other Authors

Page 63 of 73

بدرسوم و بدعات — Page 63

109 108 ہے۔کئی صدیوں سے بہت سے ممالک میں یہ دن منایا جاتا ہے، اس رسم کی ابتداء نا معلوم ہے۔یہ دوسرے تہواروں کے مشابہ ہے جس طرح ہولی کا تہوار 31 مارچ کو انڈیا میں منایا جاتا ہے۔یہ ہولی کے مشابہ ہے۔”جب فطرت انسانوں کو اچانک موسموں کی تبدیلی سے بیوقوف بناتی ہے 31 مارچ اور یکم اپریل میں ایک ہی دن کا فرق ہے۔اس دن تمام لوگوں کو بیوقوف بنانے کا بہانہ مل جاتا ہے۔یہی رسم برطانیہ والے امریکہ لے گئے۔یہ رسم جہاں جھوٹ بولنے کی ترغیب دلاتی ہے وہیں اس سے بہت سے نقصانات ہوتے ہیں۔کئی لوگوں کو جھوٹی خبروں کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہو جاتے ہیں۔ایسا مذاق جس سے کسی کو نقصان پہنچے جائز نہیں۔ویلنٹائن ڈے ویلنٹائن ڈے جو 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔یہ ایک لغو اور بیہودہ رسم ہے۔جو خواہ مخواہ لڑکوں اور لڑکیوں کو دوستیاں اور میل ملاپ کی طرف راغب کرتی ہے۔احمدی | معاشرہ اس سے بالکل پاک وصاف ہونا چاہیے۔حضرت مصلح موعود نور اللہ تعالیٰ مرقدہ فرماتے ہیں۔وو ” میرے نزدیک ہمیں زیادہ توجہ جس طرف دینی چاہئے وہ تعلیم ہے اور وہ بھی مذہبی تعلیم یہی تعلیم ہماری اولاد کے ہوش و حواس قائم رکھ سکتی ہے۔۔۔ہمارے ملک کے لوگ اس طرح دیوانہ وار یورپ کی تقلید کر رہے ہیں کہ اسے دیکھ کر شرم و ندامت سے سر جھک جاتا ہے۔ہمیں نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی بچانے کے لئے یہ کوشش کرنی چاہئے۔“ حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے مزید فرمایا۔”ہمارا فرض ہے کہ آپ کے ارشاد کے مطابق اسلام کی تعلیم کو دنیا میں قائم کریں۔تمام رسم و رواج اور تمدنی پابندیوں کو ترک کر دیں تا وہ اسلامی فضا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں قائم کرنا چاہتے تھے قائم ہو جائے۔یاد رکھو کہ مغربی تہذیب و تمدن اور فیشن ہر گز باقی نہیں رہیں گے بلکہ مٹا دیئے جائیں گے اور ان کی جگہ دنیا میں اسلامی تمدن قائم ہوگا“ ( خطبات محمود جلد 3 صفحہ 488) الازهار لذوات الخمارص 213 نیا ایڈیشن)