بدرسوم و بدعات — Page 64
ملک کے مختلف علاقوں میں پائی جانے والی بد رسوم اور بدعات 110 پیدائش اور اس سے متعلقہ دیگر گود بھرائی کی رسم پیدائش سے پہلے جوڑے تقسیم کرنے کی تقریب بچہ کے پیدا ہونے پر ناچ گانا کروانا بچہ کو تعویز دھاگے باندھنا مختلف مزارات کی طرف منسوب کرنا جیسے دولہ شاہ کے مزار وغیرہ مزارات پر بچوں کو لے جانا کسی پیر کے نام کا پیسہ بازو پر باندھنا، بلاق اور بالی پہنانا پاؤں میں گھنگر وڈالنا بچہ کا ناک کان چھیدنا بچہ کو بالی پہنانا بچے کے سر پر چوٹی / بودی رکھنا چھٹی نہانا ، چھ دن بعد زچہ نہاتی ہے اور کھانے پینے کی تقریب ہوتی ہے اور دیگیں پکتی ہیں نظر اترائی ، اس میں سورۃ فاتحہ، چاروں قل اور مسنون دعائیں اور پیروں فقیروں سے دم کروانا اور مرچیں وارنا اور جلانا وغیرہ شامل ہیں۔سالگرہ منانا ( اس میں ہر سال پیدائش والے دن رنگا رنگ تقریبات گانا بجانا تحفے تحائف دیتے ہیں اور بڑی بڑی دعوتیں کی جاتی ہیں اور انتہائی اسراف ہوتا ہے۔) بسم اللہ کی رسم۔بچہ کو پڑھنا شروع کرانے کے موقع پر پڑھانے والے مولوی کو سونے چاندی کی تختی اور قلم دوات دی جاتی ہے۔