ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 91 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 91

91 صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ویسے ہی زندہ رہے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام زندہ رہے اور اسی طرح انتقال کر گئے جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام نے وفات پائی۔“ (مختصر سيرة رسول صفحه 222 از مسجد دصدی دوازدهم حضرت محمد بن عبدالوہاب المتوفی 1206 ہجری) حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی وفات: خدائے قادر و قیوم نے بدنیت یہودیوں کو اس ارادہ سے ناکام اور نامراد رکھا اور اپنے پاک نبی علیہ السلام کو نہ صرف صلیبی موت سے بچایا بلکہ اس کو ایک سو بیس (120) تک زندہ رکھ کر تمام دشمن یہودیوں کو اُس کے سامنے ہلاک کیا۔ہاں خدا تعالیٰ کی اُس قدیم سنت کے موافق کہ کوئی اولوالعزم نبی ایسا نہیں گزرا جس نے قوم کی ایذا کی وجہ سے ہجرت نہ کی ہو حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی تین برس کی تبلیغ کے بعد صلیبی فتنہ سے نجات پا کر ہندوستان کی طرف ہجرت کی اور یہودیوں کی دوسری قوموں کو جو بابل کے تفرقہ کے زمانہ میں ہندوستان اور کشمیر اور تبت میں آئے ہوئے تھے خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا کر آخر کار خاک کشمیر جنت نظیر میں انتقال فرمایا اور سری نگر خان یار کے محلہ میں باعزاز تمام دفن کئے گئے آپ کی قبر بہت مشہر ہے بُزار و يتبرک به۔راز حقیقت، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 155,154) ابن مریم مر گیا حق کی قسم داخل جنت ہوا وہ محترم مارتا ہے اس کو فرقاں سر بسر اس کے مرجانے کی دیتا ہے خبر وہ نہیں باہر رہا اموات ہو گیا ثابت یہ تمیں آیات سے