ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 90
90 1 الیواقیت الجواہر صفحہ 22 از علامہ عبدالوہاب شعرانی مطبع از ہر یہ مصر، مطبع سوم 1321 ھ 2 المواہب الدنیہ جلد 2 صفحہ 368 از احمد بن ابی بکر خطیب قسطلانی شرفیہ 1908ء حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ۔”رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بے شک میرے اور عیسی ابن مریم کے درمیان کوئی نبی اور رسول نہیں سنو یقیناً وہ میری امت میں میرے بعد میرا خلیفہ ہے سنو بے شک وہ دجال کو قتل کرے گا اور صلیب کو توڑے گا اور جزیہ موقوف کر دے گا اور لڑائی اپنے اوزار رکھ دے گی۔سنو! تم میں سے جو اسے پائے اسے السلام علیکم کہے۔“ (طبرانی فی الاوسط وطبرانی الصغیر) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو بعد میں پہلے خلیفہ راشد بنے :- ” بعد حمد وصلوٰۃ واضح ہو کہ جو شخص تم میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا تھا اس کو معلوم ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اور جو شخص تم میں سے خدا کی پرستش کرتا تھا تو خدا زندہ ہے جو کبھی نہیں مرے گا (اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر دلیل ہے کہ ) خدا نے فرمایا ہے کہ محمد صرف ایک رسول ہے اور اس سے پہلے تمام رسول اس دنیا سے گزر چکے ہیں یعنی مر چکے ہیں اب کیا تم اس رسول کے مرنے یا قتل ہو جانے کی وجہ سے دینِ اسلام چھوڑ دو گے؟ اور جو شخص اپنی ایڑیوں کے بل لوٹ جائے وہ اللہ کا ہر گز کچھ نقصان نہیں کر سکتا اور اللہ شکر گزاروں کو ضرور بدلہ دے گا۔“ ( بخاری جلد 3 ص 63 مطبوعه مصر) حضرت جارود بن معلیٰ نے اعلان کیا:- میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد مصطفیٰ کی