ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 30 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 30

30 کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے۔جب تو دعا کرے تو اپنی کوٹھڑی میں جا اور دروازہ بند کر کے اپنے باپ سے، جو پوشیدگی میں ہے، دعا کر تم اس طرح دُعا کیا کرو کہ: اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے تیرا پاک نام مانا جائے تیری بادشاہی آئے تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے اور جس طرح ہم نے اپنے قرضداروں کو معاف کیا تو بھی ہمارے قرض ہمیں معاف کر اور ہمیں آزمائش میں نہ لا بلکہ برائی سے بچا۔روزہ رکھو تو ریا کاروں کی طرح صورت اُداس نہ بناؤ۔اپنے واسطے زمین پر مال جمع نہ کرو بلکہ اپنے لئے آسمان پر مال جمع کرو۔تم خدا اور دولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ اپنی جان کی فکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے یا کیا پہنیں گے تم پہلے (اپنے خدا) اس کی بادشاہی اور اس کی راستبازی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں بھی تم کو مل جائیں گی پس کل کے لئے فکر نه کرد۔عیب جوئی نہ کرو کہ تمہاری بھی عیب جوئی نہ کی جائے تو کیوں اپنے بھائی کی آنکھ کے تنکے کو دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ کے شہتیر پر غور نہیں کرتا۔پاک چیز کتوں کو نہ دو اور اپنے موتی سوروں کے آگے نہ ڈالو ایسا نہ ہو کہ وہ ان کو پاؤں تلے روندیں اور پلٹ کر تم کو پھاڑیں۔۔مانگو تو تم کو دیا جائے گا۔ڈھونڈو تو پاؤ گے۔دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تمہارے واسطے کھولا جائے گا۔جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطن میں پھاڑنے والے بھیڑیئے ہیں ان کے پھلوں سے تم ان کو پہچان لو گے کیا جھاڑیوں سے انگور یا اونٹ کٹاروں سے انجیر توڑتے ہیں اسی طرح ہر ایک اچھا درخت اچھا پھل لاتا ہے اچھا درخت بُرا پھل نہیں لا سکتا۔نہ بُرا درخت اچھا پھل لا سکتا ہے۔جو کوئی میری