ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 29
ہے۔29 مبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں کیونکہ تسلی پائیں گے۔مبارک ہیں وہ جو حلیم ہیں کیونکہ وہ زمین کے وارث ہوں گے۔مبارک ہیں وہ جو راستبازی کے بھوکے اور پیاسے ہیں کیونکہ آسودہ ہوں گے۔وہ مبارک ہیں وہ جو رحم دل ہیں کیونکہ ان پر رحم کیا جائے گا۔مبارک ہیں وہ جو پاک دل ہیں کیونکہ وہ خدا کو دیکھیں گے۔مبارک ہیں وہ جو صلح کراتے ہیں کیونکہ وہ خدا کے بیٹے کہلائیں گے۔مبارک ہیں وہ جو راستبازی کے سبب سے ستائے گئے ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی ان ہی کی ہے جب میرے سبب سے لوگ تم کو لعن طعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تمہاری نسبت ناحق کہیں گے تو تم مبارک ہو گے خوشی کرنا اور نہایت شادمان ہونا کیونکہ آسمان پر تمہارا اجر بڑا ہے اس لئے کہ لوگوں نے ان نیبوں کو بھی جو تم سے پہلے تھے اسی طرح ستایا تھا۔یہ نہ سمجھ کہ میں توریت یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں۔جو کوئی خون کرے گا وہ عدالت کی سزا کے لائق ہوگا۔جواپنے بھائی کو احمق کہے گا آتش جہنم کا سزاوار ہو گا۔بُری خواہش سے عورت کو نہ دیکھنا۔قسم بالکل نہ کھانا۔تم سن چکے ہو کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت۔لیکن میں تم سے کہتا ہوں کہ شریر کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے۔اپنے دشمنوں سے محبت رکھو اور اپنے ستانے والے کے لئے دعا کرو۔جب تم خیرات کرو تو جو تیرا داہنا ہاتھ