عظیم زندگی — Page 55
۵۵ ناراضنگی RESTNTMENT ناپسندیدہ خیالات دوسروں کے لئے دل میں عداوت کو جنم دیتے ہیں ایسے خیالات کے پیدا ہونے کی کئی ایک وجوہات ہیں بعض اوقات نا پسندیدہ بات یا گفتگو یا فعل سے عداوت پیدا ہو جاتی ہے یا بعض اوقات ایک شخص کے رجحان یا کردار سے بھی عداوت پیدا ہو جاتی ہے چنانچہ ہوتا یہ ہے کہ ایسے شخص کے خیالات دوسروں کے بارہ میں ہمیشہ خراب ہوتے ہیں اور یہی خیالات دماغ کی مناسب پرورش میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔انتقام انتقام ایک گندے ذہن کی گندمی خوشی کا نام ہے۔انتقام سے ذہن میں عداوت کی آگ بھڑکتی ہے۔اس گندے ناسور کو دماغ میں کبھی پیدا نہ ہونے دو۔اس کی بیخ کنی اسی وقت کر دو جونہی یہ جنم ہے۔اس دشمن کو شکست دینے کے لئے درج ذیل مقولوں پر غور کریں :- سب سے اچھا انتقام در گذر ہے۔در گذرا ور مسکراہٹ بہترین انتقام ہے۔جب تجھے انتقام لینے کی طاقت ہو تو استقامت ہے۔احضرت علی ) اسے خدا ان کو معاف کر کیونکہ یہ نہیں جانتے کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔(حضرت علی سولی پر )