عظیم زندگی — Page 54
۵۴ " ہمیں اپنے دوستوں کی غلطیوں کو ہمیشہ نظر انداز کرنا چاہیئے خواہ وہ غلطیاں کیسی بھی سنگیر نے ہوں “ پھر فرمایا کہ : کمینگی سے پر ہیز کر و۔دوسرے انسانوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی سے پیش آؤ حضرت احمد علیہ السلام کے مبارک دل میں کسی کے لئے عداوت نہ تھی۔عداوت مندرجہ ذیل قسم کے جذبات سے پیدا ہوتی ہے جیسے کہ غصہ ، انتقام، نفرت، خود غرضی، شک ، غرور ہمیں ایسے جذبات پر قابو پانا چاہیے کیونکہ یہ سب عداوت کے سرچشمے ہیں۔زندگی اپنے نفس کے خلاف جہاد ہی کا نام ہے۔ایک مشہور پادری مسٹر بیچہ کا کہنا ہے " مجھے بجائے کسی اور کے اپنے ہی نفس کے مقابلہ کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عداوت کے برے اثرات سے بچنے کے لئے متواتر دعا اور کڑی نظر لازمی امور ہیں اگرچہ ترقی اس معاملہ میں بہت سست نظر آئے مگر انگریزی MR۔BEECHER کا یہ مقولہ مد نظر رہے کہ SLOW AND STEADY WINS THE RACE زندگی روح کو خالص بنانے کی تگ و دو کا نام ہے اور چونکہ عداوت زندگی کو زنگ لگا دیتی ہے اس لئے مومن کو اس شیطانی دشمن کو فنا کر دینے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔آئیے آپ کو پر مذکورہ جذبات پر تھوڑی دیر کے لئے غور کریں جو عداوت کے پیدا ہونے میں محمد ہوتے ہیں :-