عظیم زندگی

by Other Authors

Page 53 of 200

عظیم زندگی — Page 53

۵۳ عداوت قرآن مجید میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِإِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا (189) خالص جو میں کیراٹ کے سونے کی قیمت خالص چو میں کیراٹ کے دل کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔یہ بجا ہے کہ خالص سونے کا حاصل کرنا خاصا مشکل ہے لیکن دنیا میں سونے کے مالک تو بہت ملیں گے لیکن خالص دل والے بہت کم۔عموماً مشاہدہ میں آیا ہے کہ لوگ روحانی طور پر ترقی تو کرتے ہیں اور قابل تقلید ہیں پھر بھی شیطان کے اثر سے وہ محفوظ نہیں ہوتے۔عداوت ذہن کی منفی حالت کا نام ہے۔عداوت کی صورت میں انسان کے دل میں دوسرے شخص کے لئے بڑے احساسات جنم لیتے ہیں۔ایسا شخص بہت ہی نیک ہے جس کا دل عداوت کے احساسات سے پاک ہے۔یہ ایک شیطانی زہر ہے جو روح کی مقنا طیقت کو ختم کر دیتا ہے۔روحانی راستوں پر گامزن ہر شخص اپنے جسم اور رُوح پر اس کے برے اثرات سے آگاہ رہے۔بانی جماعت احمدیہ حضرت احمد علیہ السلام فرماتے ہیں :-