عظیم زندگی — Page vii
آپ نے بہت جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔بعد وفات ان کی تدفین مرکز احمدیت ربوہ میں ہوئی۔اسی طرح میری اہلیہ نے اپنی والدہ مرحومہ محترمہ رسول بی بی صاحبہ کی رُوح کو ثواب کے لئے طباعت کے سلسلہ میں تعاون کیا اللہ تعالیٰ ان کی والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ہے عطا فرمائے۔آمین " عظیم : زندگی کا اصل لطف تو درحقیقت انگریزی زبان میں ہی آ سکتا ہے کیونکہ اس زبان میں مصنف کے خیالات و جذبات اور زندگی کے نچوڑ کا اظہار ہوا اُردو میں ترجمہ کرتے وقت بعض جگہ اس لئے مافی امیر کا خیال رکھا گیا ہے۔کتاب کے مطالعہ سے یوں محسوس ہوتا ہے گویا مصنف ایک مذہبی عالم ، ایک فلسفہ دان اور بعض جگہ گویا ایک زبر دست سائنسدان ہے۔جہاں مصنف کو مذہبی معاملات میں عمیق نظر حاصل ہے وہاں قاری اس بات کا بھی قائل ہو جاتا ہے کہ مصنف کا انداز بیان دل موہ لینے والا اور اس کی تحریر باغ میں مہکتے ہوئے پھولوں کی طرح شگفتہ کو آپ جتنی بار پڑھیں گے اس سے بے انتہا لطف اندوز ہوں گے۔زندگی کے ہر شعبہ ، ہر۔۔• ہے۔