عظیم زندگی — Page vi
بلا حیل و حجت اُردو میں اس کے ترجمہ پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔جس وقت میں نے ترجمہ کا کام شروع کیا اُن دنوں خاکسار کا قیام ٹورنٹو میں تھا۔میں کچھ پیراگراف کا یا بعض دفعہ ایک مکمل باب کا ترجمہ کر کے شام کو دہلوی صاحب کو فون پر سُنا دیا کرتا تھا۔ستمبر ۱۹۸۳ء میں خاکسار کو صوبہ اونٹاریو کی سرکاری ملازمت کے تبادلہ کے سلسلہ میں کنگسٹن شہر میں نقل مکانی کرنی پڑی مگر اِس خلل کے باوجود میں یہ کام شہر کی پبلک لائبریری میں جا کہ متواتر کرتا رہا اور یوں زندگی کی دوسری مصروفیات اور ذمہ داریوں کے باوجود یہ کام محض اللہ کے فضل سے رفتہ رفتہ مکمل ہو گیا۔ترجمہ پر نظر ثانی محترم حسن محمد خاں صاحب عارف نے فرمائی میں انکا تر دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اس سلسلہ میں۔تعاون فرمایا۔" عظیم زندگی کی طباعت کے سلسلہ میں جناب طالبہ آغا صاحب آف ہملٹن نے اپنی بیگم مرحومہ نیٹ کے ایصال ثواب کی خاطر تعاون فرمایا۔اللہ تبارک تعالیٰ ان کی اہلیہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنتی سکون نصیب کرے۔آمین مرحومہ آسٹریلیا کی باشندہ تھیں قبول دین حق کے بعد