عظیم زندگی

by Other Authors

Page v of 200

عظیم زندگی — Page v

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ تمام تعریفیں اُس ذاتِ والا صفات کے لئے ہیں جس نے اپنے اس عاجز بندہ کو احمدیت کے ایک عظیم سیلوت جناب بشیر احمد صاحب آرچرڈ مرتی انگلستان کی انگریزی کتاب "لائف سپریم“ LIFE SUPREME کا اُردو ترجمہ کرنے کی سعادت نصیب کی اور پھر محض اس کی دی ہوئی استطاعت سے یہ کتاب اب شائع ہو کر منصہ شہود پر آئی ہے۔" لائف سپریم" سے میرا تعارف محترم عبدالرحمن صاحب دہلوی کے ذریعہ ہوا تھا۔کتاب کا مطالعہ کیا کرنا تھا کہ بے ساختہ اس سے پیار ہو گیا اور یہ اس والہانہ پیار نے ہی کا نتیجہ تھا کہ محترم دہلوی صاحب کے ارشاد پر میں نے