عظیم زندگی

by Other Authors

Page 167 of 200

عظیم زندگی — Page 167

196 چنانچہ اسلام اسے نیک ھے اور صفائی کی جان مسلسل کوشش کرنے کے لئے ہم تھے دلاتا ہے تا وہ زندگی کے انتہائی مقصد کو حاصل کرے " خدا کی عبادت سب سے اچھی عبادت ہے اور یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ عادت پیدا کی جاسکتی ہے اور ایک پیدا کی ہوئی عادت جلد ہی انسان کی فطرت بن جاتی ہے اور اسے خاص تو قبہ کی ضرورت نہیں رہتی۔ٹائپ رائٹر کو سیکھنے والا ایک طالب علم شروع میں الفاظ کو آہستہ آہستہ پوری دماغی توجہ کے ساتھ ٹائپ کرتا ہے اور اس کے باوجود وہ غلطیاں کرتا ہے لیکن مسلسل کوشش سے اس کی رفتار بڑھتی جاتی ہے اور غلطیاں کم ہوتی جاتی ہیں حتی کہ وہ ایک منٹ میں آسانی سے ۱۲۰ الفاظ انگلیوں کے ہلاک سے بغیر توجہ کے ٹائپ کر سکتا ہے۔اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ تحت الشعور نے ہر چیز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔عبادت کچھ عرصہ توجہ اور محنت کے بعد فطری رجحان کے مطابق بھی بن سکتی ہے۔جو صابر بننے کی کوشش کرتا ہے اور اس کوشش پر یوری محنت کرتا ہے وہ سخت سے سخت حالات میں بھی صبر کانمونہ دکھلاتا ہے کیونکہ یہ صفت اس کی فطرت کا حصہ بن جاتی ہے اسی طرح ہر قسم کی نیکی اور اچھی صفت کو مناسب تو جہ سے اپنا یا جا سکتا ہے اور جس طرح نیک زندگی اور اسلامی زندگی ایک سکتے کی دو اطراف کا نام ہے اس لئے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی زندگی کا مقصد خدا کی عبادت اور نیکیوں کو اپنانے اور حاصل کرنے کے ذریعہ سے پورا کرے۔کوئی بھی چیز بغیر کوشش کے حاصل نہیں ہوسکتی اور یہ اصول دینی معاملات