عظیم زندگی

by Other Authors

Page 166 of 200

عظیم زندگی — Page 166

149 جائے لیکن اس کو روحانی مرتبہ کے حاصل کرنے کے لئے زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔مذہب اسلام کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان ہر لمحہ خدا کی عبادت میں مصروف رہے اور یہی زندگی کا صحیح مطمح نظر ہے جس کے لئے اللہ سے ہمیشہ یہ دعا مانگتے رہنا چاہیئے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ هُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ۔(46031) اسلام نہیں یہ سکھلاتا ہے کہ زندگی کا مقصد انسان کی ذاتی طہارت اور صفائی ہے جس کے لئے ہر مسلمان کو عزم صمیم اور خلوص دل سے کوشش کرنی چاہیئے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ہر قدم ، ہر لکھے اور بولے جانے والے کلمہ ، ہر نظر اور ہر فصل پر کڑی نظر رکھے۔زندگی ایک مجہد مسلسل کا نام ہے لیکن اس کی فتح کا پھل بہت ہی میٹھا ہے۔انسان کو گوناگوں خواہشات ، زندگی کی ہر قسم کی آسائشوں پمفلتوں اور بے احتیاطیوں اور مختلف خامیوں پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔آخری فتح بعض اوقات بہت دُور اور ناممکن نظر آتی ہے یا بعض دفعہ حصول سے باہر لیکن وہ لوگ جو ثابت قدم رہتے ہیں خدا نے ان سے کامیابی کا وعدہ کیا ہے۔یہ بات حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے کیا خوب بیان کی ہے :- " اسلام انسان کو مایوسی سے نجات دلاتا ہے اور اسے بتلاتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں اور خامیوں کے باوجود اپنے دماغ کی طارقے اور صفائی حاصل کر کے اپنی زندگی سنوار سکتا ہے جو کہ انسان کا سب سے عظیم مقصد ہے۔