عظیم زندگی

by Other Authors

Page 168 of 200

عظیم زندگی — Page 168

۱۲۸ میں بھی بالکل صحیح ثابت ہو چکا ہے۔خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں اور خدا ہم سے امید رکھتا ہے کہ مسلمان نیکیوں کے معاملہ میں سبقت حاصل کریں۔قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے : يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا (۲۰۱:۳) انسان کی زندگی اور ہستی کا مقصد قرآن مجید میں کھول کر بیان کیا گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان وہ سب کام کرے جن سے خدا کی خوشنودی حاصل ہو اور اس کی ناراضگی ہر گز نہ مول لی جائے۔بلاشبہ یہ راستہ دشوار ہے لیکن ہے نفع مند خدا کی عبادت اس کے آگے سرتسلیم خم کرنے کا نام ہے اور یہ خدا کی رضا حاصل کرنے کی پہلی شرط ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے : وَمَنْ أَحْسَنُ دِينَا مِمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ (۱۲۶:۳) حضرت مسیح موعود نے نہایت ہی پر زور الفاظ میں اسلامی عبادت کی اہمیت بیان کی ہے اور اپنے پیرو کاروں کو اسلامی اصولوں کی صحیح پابندی کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ اس کے بغیر وہ پیچھے مسلمان اور حضرت احمد کے حقیقی پیرو کار نہیں بن سکتے حتی کہ آپ نے یہاں تک فرمایا کہ اگر ایک شخص کے دل میں رتی بھر بھی دنیوی زندگی کی چاہت ہوگی تو اس کی روح اور دل خطرہ میں ہوں گے۔ہر ایک شخص کا روحانی مرتبہ ایک سا نہیں ہوتا لیکن شیطانی رکاوٹوں پر عبور حاصل کرنے اور نیکی میں ترقی کرنے کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں آگ کی طرح جلتی رہنی چاہیے اور جب تک یہ روح اس انسان میں زندہ ہوگی اس کی مخلص کوششیں خدا کے فضل سے اس کی کمزوریوں پر پردہ ڈال دیں گی حضرت