عظیم زندگی

by Other Authors

Page 145 of 200

عظیم زندگی — Page 145

۱۴۵ دیا جاتا ہے وہ پر کھا جاتا ہے یہ ایک عظیم تحفہ ہے جو خدائے ذوالجلال نے انسان کو دیا ہے صرف اس کے سمجھنے اور اس کو جگانے کی ضرورت ہے یہ انسان کیلئے بہت مفید اور نہایت کارآمد چیز ہے یہ انسان کا بہت ہی قابلِ اعتبار خادم ہے جب ایک شخص تحت الشعور کی طاقت کو بیان کر تجربہ کر لیتا ہے تو انسان بے فکر ہو کر اس کو ہدایت دے سکتا ہے اور یہ یقین کر سکتا ہے کہ جو " بلو پرنٹ “ ( BLUE PRINT ) اس پر لگایا جائے گا وہ ضرور کامیابی اور کامرانی سے سرخرو ہوگا۔یہ بات جاننا بھی لازمی ہے کہ دماغ ایک انسان کے حق میں یا خلاف بھی کام کر سکتا ہے مثبت خیالات مثبت نتائج پیدا کرتے ہیں او منفی خیالات منفی نتائج پیدا کرتے ہیں کامیابی کا سوچو گے تو کامیابی ملے گی ناکامی کا سوچو گے تو نا کامی ملے گی صحت مندی کا سوچو گے تو صحت مند رہو گے بیماری کا ہر وقت سوچو گے تو ہماری ضرور آئے گی۔خوب یا درکھو کہ ایک قسم کی چیز ویسی ہی قسم کی دوسری چیز کو اپنی طرف کھینچے گی اور ہر انسان صرف ان چیزوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی سوچ سے میل کھاتی ہیں۔تحت الشعور کی قوت ہر انسان میں موجود ہے بات صرف اس کے پہچاننے اور اس کو صحیح طور پر استعمال کرنے کی ہے۔خیالات کو کنٹرول کرنے سے ایک شخص اپنی شخصیت کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔انسان اپنے دماغ کے باغ کا بالی ہے اس میں یہ طاقت ہے کہ وہ دماغ سے تمام منفی خیالات نکال دے اور ان کی بجائے مثبت خیالات کے بیج لگائے اور ان کی خوب پرورش کرے جو نیم پر خوبصورت