عظیم زندگی

by Other Authors

Page 144 of 200

عظیم زندگی — Page 144

۱۴۴ سوچتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ترقی سوچ کے بیج سے پیدا ہو کر پھیلتی اور پھولتی ہے۔ایک مشہور مصنف جیمز الین کا کہنا ہے کہ انسان سوچ کے اسلحہ خانہ میں جیسے ہتھیار پیدا کرتا ہے ان سے ہی وہ بگڑتا یا بنتا ہے اور اسی سوچ سے وہ ایسے آلات پیدا کرتا ہے جن سے وہ خوشی اور تجرأت و طاقت کے بڑے بڑے آسمانی محل تعمیر کرتا ہے" تحت الشعور کی مثال سرسبز نمودار باغ سے اور شعوری دماغ کی ایک مالی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ہر سوچ جس کا اثر تحت الشعوری دماغ پر ہو گا وہ ایک پیج کی طرح پھیل دے گا اور اس کا ویسا ہی اثر ہماری شخصیت پر ہوگا یایہ ایسی چیز کو اپنی طرف کھینچ لے گا جب تک کہ وہ ہر چیز پہنچ سے باہر نہ ہو۔یہ ایک ایسا قانون ہے جو کبھی شکست نہیں کھائے گا جب تک کہ سوچ کے بیج تحت الشعور کی زمین میں صحیح طریق پر بوئے جائیں۔وہ بیج جن کو مالی باغ میں لگاتا ہے ان کو کئی ایک چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے منگا ان کو دھوپ چاہیے ان کو مناسب مقدار میں پانی اور کھا د چاہیے تب جا کر وہ صحیح پرورش پاتے ہیں۔اسی طرح وہ خیال جس کو تحت الشعور میں بویا جاتا ہے اس کو بھی زبر دست خواہش اور تڑپ کے ساتھ پرورش دینا لازم ہے۔مزید برآں انسان کے نصب العین کی خواہش اور اس کے حاصل کرنے میں مکمل اعتماد بھی لازم ہے پھر یہ دیکھنا کہ دماغی تصور کسی جادو کی طرح باری صورت اختیار کرلے گا۔یاد رہے کہ تحت الشعوری داغ پر تجویز کو بہت کنٹرول ہے۔دماغ کی تخلیقی قوت ہر رائے کو غور سے پرکھتی ہے اور ہر کم جو تحت الشعور کو