عظیم زندگی

by Other Authors

Page xvi of 200

عظیم زندگی — Page xvi

بھی موجود تھے جو شراب نوشی میں مصروف تھے ان کی حالت دیکھ کر مجھے سخت کراہت ہوئی اور قادیان کا پاکیزہ ماحول میری آنکھوں میں پھر گیا۔وہی وقت تھا جب میں نے مصمم ارادہ کیا کہ آئندہ شراب نوشی سے پر ہیز کروں گا چنانچہ اپنے یونٹ میں واپس پہنچنے پر سب سے پہلا کام یہی کیا کہ شراب کی جنسی بوتلیں میرے پاس تھیں سب پھینک دیں۔اب ہماری فوج پیش قدمی کر رہی تھی اور جاپانی فوج پسپا ہو رہی تھی ہم نے برما کے ایک قصبہ میک تلہ میں پڑاؤ کیا اور اسی قیام کے دوران میں نے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور تبعیت فارم پر کر کے قادیان بھجوا دیا۔بے شک یہ ایک بہت بڑا قدم تھا جو میں نے اٹھایا لیکن اب مجھے احمدیت قبول کئے چالیس سال سے زیادہ عرصہ ہو رہا ہے میں نے اس عرصہ میں اپنے رب کے بیشمار فضلوں اور احسانوں کا مشاہدہ کیا ہے۔بد عادات سے نجات مشراب نوشی کے علاوہ مجھے قمار بازی کی کت بھی تھی نہیں گھوڑ دوڑ پر اگشتوں کی دوڑ پر یا تاش کی بازی پر جوا کھیلا کرتا تھا۔مجھے خوب یاد ہے ایک دفعہ جب میں امپھال میں تھا میں نے اپنے پورے مہینے کی تنخواہ دوسرے افسروں کے ساتھ مجوا کھیلنے میں تنادی تھی خدا کا شکر کہ اسلام لانے کے بعد مجھے اس بد عادت سے بھی نجات ملی اور اس کے برعکس کتنی ہی اچھی عادتیں ودیعت ہوئیں مثلاً احمدیت قبول کرنے سے پیشتر میں نے کبھی ایک پیسہ بھی خیرات و سخاوت میں نہیں دیا تھا اسلام نے مجھے اللہ کی راہ میں مال کی قربانی کا