اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 380 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 380

الذكر المحفوظ 380 سے مرتبہ تفسیری نکات اور معارف کا مجموعہ جو قرآن کریم کی معنوی حفاظت کے حوالہ سے آپ کی خدمت قرآن کا زندہ و جاوید ثبوت ہے حقائق الفرقان“ کے نام سے چار جلدوں میں شائع شدہ ہے۔اسی طرح آپ کے مطبوعہ خطبات ، خطابات اور تقاریر وغیرہ معارف قرآن کا ایک نا در خزینہ ہیں۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی الصلح الموعود رضی اللہ عنہ کی تمام زندگی کلام اللہ کا مرتبہ ظاہر کرنے میں گزری۔تفسیر کبیر، دیباچہ تفسیر القرآن ، فضائل القرآن اور بہت سی دیگر تفاسیر ناصرف اعجاز قرآنی کا ایک ثبوت بلکہ فی ذاتہ اعجاز اور انسانی دسترس سے محض بالا الہامی مضامین سے پُر ہیں۔قرآن کریم کی حفاظت کے حوالہ سے امام الزمان کی اتباع کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرا دعویٰ ہے کہ اس مامور کی اتباع کی برکت سے کسی علم کا متبع خواہ قرآن کریم کے کسی مسئلہ پر حملہ کرے میں اس کا معقول اور مدلل جواب دے سکتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر ذی علم کو ساکت کر سکتا ہوں خواہ وقتی جوش کے ماتحت وہ علی الاعلان اقرار کرنے کے لئے تیار نہ ہو۔میں نے اس کا ربع صدی سے زیادہ عرصہ میں تجربہ کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ جب سے اس میدان میں داخل ہوا ہوں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ظاہر و باطن میں کبھی مجھے اس بارہ میں شرمندہ ہونے کا موقعہ نہیں ملا۔( تفسیر کبیر جلد چہارم صفحه 52 زیر تفسیر الحجر آیت 10) حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ حافظ قرآن بھی تھے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے قرآنی معارف کا خزانہ بھی۔یوں آپ بھی حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ عنہ کی طرح قرآن کریم کی ظاہری حفاظت کے حوالہ سے اس سلسلہ سے تعلق رکھتے تھے جو خدا تعالیٰ نے صرف قرآن کریم کی حفاظت کی خاطر ہی قائم کیا تھا اور جس کا پہلا سرا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم خود تھے یعنی حفظ قرآن کریم۔اسی طرح معنوی حفاظت کے حوالہ سے بھی آپ خدا تعالیٰ کے اُن چنیدہ سالاروں میں سے تھے جن پر خدا تعالیٰ خود اپنی کتاب کی معنوی حفاظت کے لیے اس کے معارف آشکار کرتا چلا آیا ہے۔آپ کے خطبات اور تقاریر يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ کے عظیم الشان ثبوت ہیں جو مختلف کتب اور اشتہارات کی زینت ہیں۔برکات خلافت کے ضمن میں دور خلافت رابعہ میں بھی تعلیمات اور معارف قرآن کی بارش ویسی ہی آن بان کے ساتھ جاری رہی۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے خطبات جمعہ میں دقائق قرآن کا ایک سمندر موجزن ہے۔ان کے علاوہ دروس القرآن اور ترجمۃ القرآن کلاس ہر زمانہ کی طرح موجودہ زمانہ میں بھی قرآن کریم کی ہردور میں اور ہر میدان میں راہنمائی مہیاء کرنے کی ایک دلیل اور اعجاز قرآنی کا ایک زندہ ثبوت ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ نہ سمجھیں کہ میں صرف آپ سے علم سیکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ مسلسل آسمان سے مجھ پر علوم