اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 379
قرآن کریم کی معنوی محافظت طرف سے نہیں ہوں۔اسی طرح فرماتے ہیں: 379 اربعین روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 345-346) میں یہ نہیں کہتا کہ پہلے نشانوں پر ہی ایمان لاؤ۔بلکہ میں کہتا ہوں اگر میں حکم نہیں ہوں تو میرے نشانوں کا مقابلہ کرو۔میرے مقابل پر جو اختلاف عقائد کے وقت آیا ہوں اور سب بحثیں لکھی ہیں۔صرف حکم کی بحث میں ہر ایک کا حق ہے جس کو میں پورا کر چکا ہوں۔خدا نے مجھے چار نشان دیتے ہیں۔(1) میں قرآن شریف کے معجزہ کے ظل پر عربی بلاغت فصاحت کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(2) میں قرآن شریف کے حقائق و معارف بیان کرنے کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(3) میں کثرت قبولیت دعا کا نشان دیا گیا ہوں کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میری دعائیں تیس ہزار کے قریب قبول ہو چکی ہیں اور ان کا میرے پاس ثبوت ہے۔(4) میں غیبی اخبار کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں جو اس کا مقابلہ کر سکے۔یہ خدا تعالی کی گواہیاں میرے پاس ہیں اور رسول اللہ ﷺ کی پیشگوئیاں میرے حق میں چمکتے ہوئے نشانوں کی طرح پوری ہوئیں۔ضرورت الامام روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 496-497) خدا تعالیٰ برکات رسالت کو انبیاء کی وفات کے بعد بھی جاری رکھنے کے لیے قدرت ثانیہ یعنی خلافت کا مقدس سلسلہ جاری فرماتا ہے۔چنانچہ خلفاء راشدین کی محافظت قرآن شریف کے بارہ میں خدمات پر ایک اجمالی نظر ہم ڈال چکے ہیں۔اس قدرت ثانیہ کا ایک زندہ وجاوید نمونہ خلافت احمدیہ ہے۔جو تم ریزی امام الزماں حضرت مسیح موعود و مہدی معہود نے فرمائی تھی اس پودے کو مزید تناور کرنے اور کل عالم پر سایہ لیکن کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے آپ کے بعد جماعت احمدیہ میں خلافت کا نظام جاری فرمایا۔خدا تعالیٰ کے قائم کردہ خلفاء مسیح موعود علیہ السلام تعلیم القرآن کی اس مہم کو پوری شان سے آگے بڑھا رہے ہیں اور حضرت مسیح موعود کی بعثت کے مقصد کو پورا فرمارہے ہیں۔قرآن شریف کی معنوی حفاظت کے پہلو کے حوالہ سے دیکھا جائے تو خلافت احمدیہ نے ہمیشہ بنی نوع کی جھولیاں بھری ہیں۔خلافت احمدیہ کا طرہ امتیاز اپنے آقا و مطاع حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلام کامل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اسوہ حسنہ اور راہنمائی کے مطابق چلتے ہوئے تعلیم قرآن رہا ہے۔خلفاء احمدیت کی ہر کاوش دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ نیا پر ظاہر کرنے پر صرف ہوئی۔ایک طائرانہ نظر ان کاوشوں پر ڈالتے جو براہ راست قرآن کریم کی معنوی حفاظت سے تعلق رکھتی ہیں۔حضرت حکیم الحاج مولوی نور الدین خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ عنہ کے درس ہائے قرآن ، تصانیف اور خطبات