انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 99

۹۹ غیراحمدیوں کے معارف کا نمونہ باں اس قسم کے معارف نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائے ہیں اور نہ میں بیان کر سکتا ہوں جس قسم کے یہ بیان کیا کرتے ہیں۔چنانچہ ان میں سے آپ نے حضرت نبی کریم ﷺ کے معجزات بیان کرتے ہوئے کہا کہ معراج کے لئے جب آپ کے پاس گھوڑا لایا گیاتواس نے شوخی کی جس میں بڑی بڑی حکمتیں تھیں۔مثلا ًایک تو یہ کہ شاہسوار شوخ گھوڑے کو بہت پسند کرتا ہے۔دوسرے یہ کہ وہ گھوڑا ڈر گیا کہ معلوم نہیں میں نبوت کا بوجھ اٹھا سکتا ہوں یا نہیں۔پھر ایک نکتہ انہوں نے یہ بیان کیا ہے کہ آنحضرت ﷺجس وقت گھوڑے پر سوار ہوتے تھے تو اس کا پیشاب پاخانہ بند ہو جاتا تھا۔انبیاء کے معجزات اور برکات میں اگر یہ بات بھی داخل ہے کہ جس گھوڑے پر نبی سوار ہو اس کا پیشاب پاخانہ بند ہو جائے تو تمام گھوڑے نبی کی بعثت کا حال سن کر یہی دعا کرتے ہوں گے کہ خدایا! اس نبی کا گذر اس طرف نہ ہو ورنہ ہم میں سے کسی کی شامت آجائے گی۔اسی طرح یہ کہا جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺکا پاخانہ زمین نگل لیتی تھی۔بھلا کوئی پوچھے اس قسم کی باتوں کو کون دیکھنے والا تھا۔اسی طرح ایک شخص نے شاید سید عبد القادر جیلانیؒ کا یہ معجزہ بیان کیا تھا کہ ان کے سامنے بُھنا ہوا مرغ لایا گیا۔کھانے کے بعد اس کی ہڈیاں جمع کر کے انہوں نے زندہ کر دیا اور وہ کڑکڑاتا ہؤا اُڑگیا۔ہندوؤں کے قصے اگر مولوی صاحبان اس قسم کے معجزات اور نشانات کا ہم سے مطالبہ کرتے ہیں اور اس قسم کے معارف اور حقائق ہم سے سننا چاہتے ہیں تو ان کے لئے قرآن و حدیث کی کوئی ضرورت نہیں اس قسم کے معجزات کی بلکہ ان سے کہیں بڑھ کر جن کا ان مولوی صاحبان کو شاید کبھی و ہم بھی پیدا نہ ہؤا ہو ہندوؤں کی کتابوں میں اس قدر بھرمار ہے کہ اس معاملہ میں مسلمانوں کو ان سے کچھ نسبت ہی نہیں۔مثلا ًہندو کہتے ہیں ان کا ایک رشی تھا جس کی کسی عورت پر نظر ہو گئی اور اسے انزال ہو گیا۔اس نے وہ کپڑا ایک گڑھے میں ڈال دیا۔تھوڑی دیر کے بعد گڑھے میں سے رونے کی آواز آنے لگ گئی۔دیکھا تو بیچ بچہ رو رہا تھا۔اسی قسم کے قصے نسلاً بعد نسل ہندوؤں کو بنانے کی اتنی مشق ہے کہ مسلمان اگر ان سے مقابلہ کریں تو ان کو پیٹھ دکھانے کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو گا۔پھر وہ کہتے ہیں۔ایک دفعہ نیل کنٹھ کو جو چھوٹا سا پرندہ ہے بھوک لگی تو وہ اپنی ماں کے پاس