انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 14 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 14

۱۴ مولوی محمد علی صاحب کو چیلنج پھر میں ان کو چیلنج دیتا ہوں اور پہلے بھی دیا ہوا ہے جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا کہ خاتم کے معنی’’ آخری‘‘ لغت سے دکھادیں، اہل عرب کی زبان سے دکھادیں اور کوئی ایک محاورہ ہی بتادیں جس میں خاتم آخری کے معنی میں استعمال ہوا ہو مگر شرط یہ ہے کہ زبان میں اس کا استعمال د کھائیں۔جماعت احمدیہ کے فرائض اور ذمہ داریاں ہماری ذمہ داریاں اب میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہماری ذمہ داریاں بہت بڑی ہیں اور جماعت کو اپنی ذمہ داریوں کے متعلق سوچنا چاہئے۔میں نے بارہا اس کی طرف توجہ دلائی ہے اور اس وقت تک دلا تا رہوں گا جب تک خدا تعالی ٰتوفیق دے کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے۔جب تک کوئی اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نہیں سمجھتا اس وقت تک کچھ نہیں کر سکتا۔دیکھو اگر کوئی آپ لوگوں کو کسی جگہ بھیجے اور یہ نہ بتائے کہ کیا کرنا ہے تو وہاں جا کر آپ وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہ کر سکیں گے اور اگربتادے کہ فلاں کام کرنا ہے اور آپ اس کو اچھی طرح سمجھ لیں تو پھر بے شک اس کام کو کر سکیں گے۔پس مومن کے لئے ضروری ہے کہ اپنے فرض اور ذمہ داری کو سمجھے ورنہ کامیابی نہیں ہوسکتی۔لوگوں کی قابل افسوس حالت دیکھو اس وقت ہماری جماعت کے اکثر کی مثال ایسی ہےجیسے کوئی و بازده علاقہ میں ہو۔بیماری کے متعلق یاد رکھو کہ انسان کی کئی حالتیں ہوتی ہیں۔بعض لوگ تو اس حالت میں ہوتے ہیں کہ ان کو پتہ ہی نہیں ہو تا کہ ان کی روح بیمار ہے یا نہیں۔ان کی حالت ایسی ہے جیسے بعض اوقات کسی کو بیماری ہوتی ہے مگر یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ اسے جن چمٹ گیا ہے اور اسے نکالنے کے لئے مریض کو مار مار کرمارہی دیتے ہیں۔ابھی امرتسرمیں ایک واقعہ ہوا ہے۔ایک شخص بیمار ہو گیا اسکا جن نکالتے ہوۓ اسے مار مار کر مار دیا گیا۔اب پولیس جن نکالنے والوں کی تلاش میں ہے۔حال ہی میں میرے پاس افریقہ سے ایک خط آیا ہے اس شخص نے جوسُنا کہ یہ لوگ ایسے ہیں جو غیر مسلموں کو تبلیغ کرتے ہیں اور انگریز بھی مسلمان ہو جاتے ہیں تو اس نے سمجھا کہ یہ ضرور جنوں پر قابو رکھتے ہوں گے۔چنانچہ اس نے مجھے لکھا ہے کہ میں نے سنا ہے آپ انگریزوں کو