انوارالعلوم (جلد 7) — Page 163
۱۶۳ ہو رہا ہے۔۶۳ واں علم، علم الجراحة ہے۔یعنی جراحی کا علم - ہڈیوں کو جوڑنا، چیرادینا یا دوسرے جانوروں کی ہڈیاں لے کر انسان کی بعض ہڈیوں کی جگہ لگادینا۔۶۴ واں علم، علم نرسری ہے۔اس میں بتایا جاتا ہے کہ بیمار کی تیمار داری کس طرح کرنی چاہیئے بیمار کا مزاج چڑچڑا ہو جاتا ہے۔یہ علم بتائے گا کے بیمار کے مزاج کو مد نظر رکھ کر کہاں ہم کو غصہ دکھانا چاہئے اور کہاں نرمی کا برتاؤ کیا جائے۔بعض وقت اندر غصہ ہوتا ہے مگر ظاہر میں نرمی کا برتاؤ کرنا پڑتا ہے اور بعض وقت سختی اور غصہ کا اظہار ضروری ہوتا ہے۔ایک دفعہ ایک ڈاکٹر نے ایک مریض پر میرے سامنے غصے کا اظہار کیا میں نے کہا یہ کیا کرتے ہیں۔اس نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہے اس لئے اس علم کو الگ کر دیا گیا ہے اور یہ ایک خاص پیشہ ہوگیا ہے۔نرسیں الگ ہوتی ہیں۔بیمار کا اٹھانا بٹھانا، کھانا کھلانا وغیرہ تمام امور کی وہ نہایت عمدگی سے نگہداشت کرتی ہیں۔۶۵ واں علم۔جو پہلے نیا علم نہ تھا۔اب وہ نیا اور مخصوس ہو گیا ہے۔یہ علم عورتوں کی خاص بیماریوں اور علاج کا علم ہے۔بعض ادویات ایسی ہیں جو عورتوں پر خاص اثر کرتی ہیں اس لئے عورتوں کی مخصوص بیماریوں کا ایک جدا اور مستقل علم ہو گیا ہے۔۶۶ واں علم۔بچوں کی مخصوص بیماریوں اور علاج کا علم ہے۔۶۷ واں علم - عام علم الامراض ہے۔اس علم الامراض میں یہ بحث ہوتی ہے کے امراض سے کیا مراد ہے؟امراض کیونکر پیدا ہوتی ہیں ان کے اسباب اور علامات اور علاج کیا ہیں؟ علم زراعت و مسمریزم و علم قیافہ ۶۸ واں علم، علم زراعت ہے۔اس میں یہ بحث ہوتی ہے کہ کوئی چیز کس وقت بونی چاہیے۔زمین کو کس طرح تیار کیا جائے۔بونے کے بعد اس کی حفاظت اور پرورش کا کیا طریقہ ہے پھراسی میں یہ بحث آتی ہے کہ کونسی چیز کس ملک میں پیدا ہوتی ہے اور وہ چیز دوسرے ممالک میں کس طرح پیدا کی جاسکتی ہے۔یہ بہت ہی وسیع علم ہے اس کے لئے خاص قسم کے مدرسے اور کالج بنائے گئے ہیں۔۶۹ واں علم مسمریزم ہے۔اس علم کی کئی شاخیں ہیں۔(ا) ایک علاج الامراض (۲) دوسرے دور بین یعنی دور کی بات معلوم کرنا۔ایک بند کمرے یا الماری میں کوئی چیز ہو تو اس کو دیکھ لینا (۳) تیسرا علم اس کے تحت میں خبر رسانی ہے۔یہاں بیٹھے ہوئے دوسرے مقام پر جودور