انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 162 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 162

۱۶۲ ہیں؟ اور ان کے اسباب اور علاج کیا؟ پھراسی علم میں ایک بحث علمی ترکیب سے ہوگی۔مفردات کو لے کر بحث کریں گے کہ یہ فلاں چیز کی رشتہ دار ہے۔بعض اوقات ایک پودے کی شکل نہیں ملتی مگر وہ رشتہ دار ہوتا ہے۔مثلاً گنا او رکانا(سر کنڈا) کو ایک ہی قوم سے بتاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ سرکنڈا ترقی کرتے کرتے گناہوگیا۔۵۸ واں علم ،علم الحيوانات ہے۔اس میں جانوروں کے متعلق بحث ہوگی اور اس علم میں حیوانات کے اعمال پر بحث ہوتی ہے۔باریک باریک ذرات کے کیاکام ہیں؟ ریڑھ کی ہڈی والوں کی کیا کیفیت ہے؟ پھر اس میں تقسیم بلادکے لحاظ سے بحث کریں گے کہ کون سے جانور کس ملک میں پائے جاتے ہیں اور کس ملک میں وہ نہیں پائے جاتے اور کیوں ہیں غرض یہ بھی ایک وسیع علم ہے۔۹۵ واں علم، کان کنی کا علم ہے۔اس کی کئی شاخیں ہیں۔کانوں کا دریافت کرنا۔ان میں روشنی اور ہوا کا پہنچانا۔پہلے زمانہ کے لوگ ترقی نہ کرسکتے تھے اور وہ نہیں جانتے تھے کہ زمین کے اندر کس قسم کے خزانے بھرے ہوئے ہیں۔کان کنی کے علم نے اب بہت ترقی کی ہے۔کانیں زمین کے اندر ہوتی ہیں وہاں روشنی اور ہوا کا پیدا کرنا ایک خاص علم کو چاہتا ہے جس کے ذریعہ وہاں کام کرنے والے کام کر سکیں اور آگ لگنے یا دم گھٹنے کے حادثات بھی پیدا نہ ہوں ۶۰ واں علم، علم العناصرہے۔اس میں عناصراوردھاتوں کے متعلق بحث کی جاتی ہے۔علوم ِجراحی والا دویہ والامراض ۶۱ واں علم، علم التشریح ہے۔اس میں بتایا جاتا ہے کہ نان یا جانداروں کے جسم کی کیا حقیقت ہے۔اس علم کے ذریعہ ہی ان کو معلوم ہوتاہے کہ فلاں ہڈی کہاں ہے یا فلاں ہڈی کس مقام پر ہے اور اس کی کیسی شکل ہے؟ اس علم کے ذریعہ علاج میں بڑی مددملتی ہے اور اب اس علم نے بہت ترقی کی ہے اور مختلف قسم نے اور علوم اس کی مدد کے لئے پیدا ہو گئے ہیں۔۶۲ واں علم، علم الادويہ ہے۔دواؤں کی کیا تاثرات ہیں۔زیادہ یا کم مقدار میں وہ کیا اثر کرتی ہیں۔کسی خاص بیماری میں ان کی تاثیر کیا ہے۔یہ ایک مستقل علم ہے اور بہت وسیع