انوارالعلوم (جلد 6) — Page 158
بھی درست ہے کہ بعض باتیں آپ نے لکھوائیں بھی۔مگر یہ غلط اور صریح غلط ہے کہ غیر احمدیوں کے مسلمان ثابت کرنے کے لئے آپ نے مولوی صاحب کو مضمون لکھنے کو کہا۔اور یہ خلاف واقعہ اوربالکل خلاف واقعہ ہے کہ میرےکسی لیکچر یا اعلان کے باعث کہا۔بلکہ اصل بات یہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب ان دنوں قرآن کریم کے ترجمہ انگریزی کے لئے بعض آیات حضرت خلیفہ اوّل سے دریافت کیا کرتے تھے۔انہی اجلاسوں میں میری موجودگی میں حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا کہ مولوی صاحب قرآن کی بعض آیات میں عام طور پر لوگوں کو مغالطہ رہتا ہے اور وہ تطبیق نہیں دےسکتے۔مثلاً وَلَوْلَا دَفْعُ اللہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ لَّہُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَّصَلَوٰتٌ وَّمَسٰجِدُ يُذْكَرُ فِيْہَا اسْمُ اللہِ كَثِيْرًا (الحج:۴۱) اُولٰىِٕكَ ہُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا(النساء:۱۵۲)اور اسی طرح بعض اور آیات میں اختلاف خیال کیا جاتا ہے۔آپ نوٹ لکھ رہے ہیں اس کے متعلق بھی ایک مضمون لکھیں۔میں بھی آپ کو کچھ نوٹ لکھواؤں گا۔چنانچہ ان آیات کے متعلق آپ درمیان میں کچھ ارشاد فرماتے رہے۔یہ واقعہ میری موجودگی میں ہوا ہے۔مَیں اس امر پر حلف اُٹھا سکتا ہوں کیا مولوی صاحب بھی اپنے بیان پر حلف اُٹھانے کے لئے تیار ہیں؟ پس مولوی صاحب کا یہ کہنا کہ میرے کسی اعلان پر حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل نے ایسا فرمایا تھا۔ایک ایسی غلط بیانی ہے کہ مَیں حیران ہوں اس کی جرأت مولوی صاحب کو کیونکر ہوئی؟ تاریخ اختلافِ سلسلہ کا ساتواں امر ساتواں قابلِ توجہ امر مولوی صاحب کا یہ تحریر فرمانا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح نے مجھے تنبیہ کی کہ مَیں کفر واسلام کے مسئلہ کو نہیں سمجھا۔بعض باتیں ہیں کہ جن میں انسان ایسےپہلو نکال سکتا ہے کہ اپنے حریف کو جھوٹا کہنے کی بجائے لکھ دے کہ اسے غلطی لگی ہے۔مگر مولوی صاحب کا یہ بیان ایسا خود ساختہ ہے کہ اس کے متعلق سوائے اس کے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ جان بوجھ کر انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح نے اپنی وفات سے پندرہ بیس دن پہلے مولوی محمد علی صاحب کو نوٹ لکھواتے ہوئے کسی ذکر پر فرمایا کہ بعض لوگ میری نسبت کہتے ہیں کہ اسے کیا ہوگیا ہے۔کہ یہ کبھی غیر احمدیوں کوق مسلمان کہہ دیتا ہےکبھی کافر۔لوگ اس بات کو سمجھے نہیں۔حتّٰی کہ ہمارے میاں بھی نہیں سمجھے۔چنانچہ اس کے متعلق بعض حاضر الوقت احباب سے میں حلفی شہادت لے کر رسالہ القول الفصل