انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 105 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 105

اور لوگ جو اس جلسہ میں موجود تھے اس امر پر حلفیہ شہادت دینے کے لئے تیار ہیں۔یہ پرائیوٹ گفتگو نہیں تھی بلکہ خدا تعالیٰ نے پبلک میں عین ایک لیکچر کے دوران میں آپ کے منہ پر یہ الفاظ جاری کرائے تھے۔اور کیا ہم سمجھیں کہ آپ نے بلاوجہ یہ الفاظ کہے تھے۔بلاوجہ اس قسم کے لفظ منہ سے نہیں نکلتے۔فی الواقع آپ محسوس کرتے تھے کہ خواجہ صاحب کدھر جا رہے ہیں۔اور آپ کے خیالات بے اختیار آپ کی زبان پر جاری ہوگئے۔گو بعد میں آپ بھی اسی راستہ پر چل پڑے اور آخر خواجہ صاحب کے ہم خیالوں کے لیڈر بن گئے۔ببیں تفاوت رااز کجا است تا بکجا۔مشابہت کا دوسرا پہلو انجیل کی رو سے انجیل کی شہادت یہ ہے کہ جیسا کہ اناجیل سے ثابت ہے۔حضرت مسیح کے جانے کے بعد ان کے حواریوں سے سب سے پہلے غلطی یہ نہیں ہوئی کہ اجہوں نے ان کو خدا بنا دیا یا خدا کا بیٹا قرار دیا۔بلکہ انجیل اس جھگڑے سے بالکل پاک ہے۔یہ خیال تین سو سال بعد جاکر پیدا ہوا ہے۔اورحکومت اٹلی کے عیسائی ہوجانے کا نتیجہ ہے۔چنانچہ تاریخ سے ثابت ہے کہ مسیح کی الوہیت کا خیال اورا قانیم ثلاثہ کا عقیدہ درحقیقت آہستہ آہستہ یورپ کے مذاہب کے اثر سے مسیحیوں میں آیا ہے۔سب سے پہلا خیالا جو ان میں حضرت مسیحؑکی منشاء کے خلاف پیدا ہوا ہے تو وہ غیر قوموں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئےدین میں نرمی کرنے اور ان کے خیال کے مطابق بنانے کا تھا۔چنانچہ نئے عہدنامہ سے معلوم ہوتا ہے کہ پولوس اور برنباس نے انطاکیہ میں شریعت کے احکام کو غیر قوموں والوں کے لئے نرم کردیا تھا۔مگر کچھ لوگ یہودیہ سے آئے اور انہوں نے وہاں کے نو مسیحیوں کو تعلیم دینی شروع کردی کہ جب تک تم ختنہ نہ کروائو تم نجات نہیں پاسکتے۔اس پر پولوس اور برنباس سے ان کی بحث ہوئی اور معاملہ حواریوں تک پہنچایا گیا وہ سب جمع ہوئے۔فریسی نو مسیحیوں نے شریعت کے احکام پر زور دیا۔لیکن پولوس اوربرنباس نے اپنی تبلیغی کامیابیوں کا حال سُنا کر لوگوں پر اثر ڈالا۔اورآخر سب نے مل کر یہ پیغام انطاکیہ والوں کے پاس بھیجا کہ ’’ان بھائیوں کو جو غیر قوموں میں سے ہیں اور انطاکیہ اور سوریہ اور قلقیہ میں رہتے۔رسولوں اوربزرگوں اور بھائیوں کا سلام۔از بس کہ ہم نے سنا کہ ہم میں سے بعضوں نے جن کو ہم نے حکم نہیں کیا۔جاکے تمہیں اپنی باتوں سے گھبرادیا۔اور تمہارے دلوں کو یہ کہہ کے پریشان کیا کہ ختنہ کرو اور شریعت پر چلو۔سو ہم نے ایک دل ہو کے بہتر جانا کہ اپنے عزیزوں پر نباس اور پولوس کے ساتھ جو کہ ایسے آدمی ہیں کہ انہوں نے اپنی جان ہمارے خداوند یسوع مسیح کے نام پر خطرے میں ڈالی۔بعض چُنے ہوئوں کو تمہارے پاس بھیجیں۔چنانچہ ہم نے یہوداہ اور سیلاس کو بھیجا۔اور وے یہ باتیں زبانی بیان کریں گے۔کیونکہ رُوح قدس نے اور ہم نے بہتر