انوارالعلوم (جلد 5) — Page 18
انوار العلوم جلده (A قیام توحید کیلئے غیرت فتح کے لئے سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ان سامانوں میں سے سب سے بڑا سامان ایک مسجد کا ہوتا ہے۔خدا نے اس وقت ہمارے لئے بہت آسانی پیدا کر دی ہے۔یعنی صرافی کے تغیرات کے ماتحت اگر ہم دس روپیہ بیاں دیں تو وہاں پندرہ روپیہ کا پونڈ نہیں مل جاتا ہے اور خدا تعالے نے میرے دل میں بڑے زور سے تحریک کی ہے کہ اس کام کو شروع کیا جاوے۔اور یہ تحریک مجیب طرح ہوئی ہے۔کل جب میں ظہر کی نماز پڑھنے کے لئے آیا تو مجھے خیال ہوا کہ پانچ سات ہزار روپیہ جمع کرکے ولایت بھیجدیا جاوے کہ احمدیہ مسجد کا انتظام ہو۔مگر جب ظہر کے بعد میں ان دوستوں کو جو مسجد میں موجود تھے، یہ تجویز سنانے لگا تو بجائے پانچ سات ہزار کے میرے منہ سے نکلا کہ پندرہ ہزار کی تحریک کی جائے اور قرض کے طور پر جماعت سے لیکر یہ روپیہ بھیجدیا جائے۔پھر آہستہ آہستہ ادا ہو جائے گا۔اس وقت چند دوست مسجد میں تھے۔اسی وقت چندہ شروع ہو گیا اور چھ سو روپیہ اُسی وقت ہو گیا گھر جا کر جب میں نے والدہ اور اپنی بیبیوں سے ذکر کیا تو دوسو وہاں ہوا۔پھر جب میں مضمون لکھنے لگا تو بجائے پندرہ کے میں ہزار سکھا گیا پہلے خیال تھا کہ قرض لیا جائے لیکن جب میں مضمون لکھ چکا تو دیکھا کہ مضمون تو مکمل ہو گیا ہے اس میں آگے لکھنے کی گنجائش نہیں۔لیکن اس میں قرض کی بات رہ گئی ہے۔میں نے ہر چند چاہا کہ کہیں اس کو داخل کروں مگر اس کے درج کرنے کی کوئی جگہ نہ ملتی تھی۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ خدا ہی کا تصرف ہے۔کل شام کے وقت کچھ دوست مسجد مبارک میں جمع ہوئے، وہاں تحریک کی اور آج عورتوں میں تحریک کی تو مجھے بتلایا گیا کہ آٹھ ہزار کے وعدے ہو چکے ہیں جس میں سے بہت سی رقم وصول بھی ہو چکی ہے۔اس حساب سے معلوم ہوتا ہے کہ قادیان سے ایک معقول رقم وصول ہوگی اور اب آپ صاحبوں کو اسی کے لئے جمع کیا گیا ہے جب یہ تحریک با ہر جائیگی تو انشا شد ممکن ہے کہ بعض کے دل میں یہ خیال پیدا ہندوستان اور ولایہ کے اخراجات کی نسبت ہو کہ میں ہزار روپیہ کی لاگت سے وہاں جو عمارت بنے گی وہ بہت عظیم الشان ہوگی اور یہ ہماری موجودہ حالت کے لحاظ سے ایک اعراف ہے، تو اس کے متعلق یاد رکھو کہ انگلستان کا ملک ہمارے ملک کی طرح نہیں ، اگر یہاں ایک روپیہ میں ایک چیز ملتی ہے تو وہاں وہی چیز پندرہ روپیہ کی ہے۔اسی نسبت سے وہاں مزدوری کی گرانی ہے۔کیونکہ ایک روٹی آٹھ آنے میں آتی ہے اور ایک انڈا چھ آنہ میں ملتا ہے نہیں جیتنگ