انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 17

انوار العلوم جلد ۵ قیام توحید کیلئے غیرت کے لئے جان دینے کو تیار ہے۔کم از کم میں تو اپنے اندر یہ شرح صدر پاتا ہوں کہ اگر گورنمنٹ کے لئے مجھے جان دینا پڑے تو میں خوشی سے دوں مگر باوجود اس کے ہم ان کے مذہب کے دشمن ہیں نادان ہمیں کہتے ہیں کہ ہم خوشامدی ہیں۔مگر ہم علی الاعلان کہتے ہیں کہ ہم سے بڑھ کر دنیا میں عیسائیت کا کوئی دشمن نہیں۔میں نے ایک دفعہ وائسرائے کو لکھا تھا کہ ہماری حالت اور دوسروں کی حالت میں فرق ہے۔ان کو آپ کے مذہب سے عناد نہیں۔اگر وہ وفادار ہوں تو ہو سکتے ہیں۔ہم لوگ عیسائی مذہب کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔مگر با وجود اس کے برٹش گورنمنٹ کے سب سے زیادہ وفادار ہیں۔جس کا ثبوت ہر دفعہ اور ہمیشہ انشاء اللہ لے گا پس ہماری وفاداری دوسروں سے زیادہ قیمتی ہے۔تو حقیقت یہ ہے کہ مذہبی حیثیت میں دُنیا میں عیسائیت اور احمدیت جمع نہیں ہو سکتے جب تک دنیا میں ایک بھی عیسائی ہے یا غیر مذہب کا انسان ہے کوئی سچا احمدی تبلیغ کرنے سے باز نہیں رہ سکتا۔عیسائیت کے سب بڑے مرکز پر ہمارا حملہ یورپ کی تمام اقوام میں سے انگلستان کے لوگوں کو مذہب کا بہت خیال ہے۔دنیا میں جس قدر عیسائی مذہب انگلستان کے ذریعہ پھیلا ہے اس کے مقابلہ میں دوسرے ممالک کے ذریعہ بہت کم عیسائیت کی تبلیغ ہوئی ہے۔امریکہ کی آبادی بھی آدھی سے زیادہ انگریز ہے۔چین، جاپان اور افریقہ وغیرہ ملکوں میں کروڑوں اور ہندوستان میں لاکھوں لوگ انگریزوں کے ذریعہ عیسائیت میں داخل ہوئے ہیں۔پس انگلستان جو عیسائیت کا گڑھ ہے۔اس پر ہم نے حملہ کیا ہے یعنی ہمارے مبلغ وہاں پہنچے ہیں۔ہمارے حملے لوہے کی تلوار سے نہیں بلکہ دلائل کی تلوار سے ہیں۔وہ ہمارے مذہبی منی لفوں کا قلعہ ہے۔وہاں ہم نے سپاہی بھیجے ہیں۔ان کے لئے سامان کی ضرورت ہے۔سامان میں سب سے پہلے قلعہ کے مقابلہ میں قلعہ ہی ہونا چاہئے۔یہ قاعدہ ہے کہ مورچہ کے مقابلہ میں جب تک مورچہ نہ ہو تو کامیاب مقابلہ نہیں ہو سکتا۔جو فوج میدان میں ہو وہ مورچہ بند فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔اس بات کو مد نظر رکھ کر ہمارے مبلغوں نے وہاں مسجد بنانے کی تحریک بارہا کی ہے اور مذہب کا قلعہ مسجد ہی ہوتی ہے جس کے مناروں سے پانچ وقت اَشْهَدُ اَنْ لا إِلهَ إلا لله کے ساتھ اہل باطل پر گولے پھینکے جاتے ہیں۔دو ہماری جماعت کی غیرت کا ثبوت پس ہمارے مبلغوں نے مسجد کے لئے اصرار کیا ہے جب سپاہی وہاں موجود ہیں اور تم وہاں فتح حاصل کرنا چاہتے ہیںتو