انوارالعلوم (جلد 4) — Page 478
انوار العلوم - جلدم خطاب جلسہ سالانہ کے ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء اشاعت کی طرف بھی توجہ کریں۔پھر فاروق ہے لیکن جہاں میں نے شیخ یعقوب علی صاحب کی تعریف کی ہے وہاں میر صاحب کی باوجود اس کے کہ وہ میر صاحب ہیں ایک رنگ میں مزمت ہی کروں گا۔ابتداء میں فاروق نے غیر مبائعین کے متعلق بہت کام کیا ہے۔لیکن افسوس ہے کہ جہاں الحکم نے گر کر یہ کہا کہ میں نہیں گرا۔وہاں فاروق اب جس طرح نکلتا ہے اس کو دیکھ کر معلوم نہیں ہو تا کہ اس کے پیچھے کام کرنے والے میر صاحب ہیں بھی یا نہیں۔اس کی ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ جب انسان دیکھتا ہے کہ اس کے کام کی قدر نہیں کی جاتی تو اس کا دل کام کرنے میں نہیں لگتا۔مگر میر صاحب جس کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور پھر جس کے مریدوں میں شامل ہیں ان کو دیکھنا چاہئے کیا وہ لوگوں کے قدر نہ کرنے کی وجہ سے چپ ہو گئے۔حضرت مرزا صاحب کی ابتداء میں کون بات سنتا تھا مگر آپ خاموش کب ہوئے ؟ میر صاحب کو اسی طرح اخبار جاری رکھنا چاہئے تھا جس طرح ابتداء میں چلایا تھا۔اگر وہ ایسا کرتے تو وہ ضرور کامیاب ہوتے۔اور جس غرض کے لئے اخبار جاری ہوا تھا وہ ضرور پوری ہوتی۔اس اخبار کی پہلی خدمات اور آئندہ کے لئے امید رکھتے ہوئے اس کی امداد کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔پھر رسالہ تشعیذ ہے اس کو میں نے سب سے پیچھے اس لئے نہیں رکھا کہ وہ خدمات کے لحاظ سے پیچھے رہا ہے بلکہ اس لئے رکھا ہے کہ اس کو میں نے جاری کیا تھا۔میں نے اس کا ذکر پیچھے اس لئے کیا ہے کہ تا میرا نفس یہ نہ سمجھے کہ خود جاری کرنے کی وجہ سے اس کا ذکر پہلے کر رہا حسین ہوں۔اس رسالہ نے پچھلے دنوں اچھا علمی کام کیا ہے اور خصوصاً شیعوں کے متعلق خادم صاحب کے مضامین بہت اچھے شائع ہوئے ہیں۔میرے نزدیک ان کی علمی قابلیت سے بھی زیادہ ان میں تحریر کی قابلیت ہے۔اور خاص طرز کی ہے اور لوگ تو مخالفین پر دروازہ سے حملہ کرتے ہیں لیکن وہ ان کے گھر میں داخل ہو کر اور ان کے پاس چارپائی پر بیٹھ کر ان سے پوچھتے ہیں بتائیے آپ کب مکان خالی کریں گے اور ہمارے قبضہ میں دیں گے۔یہ بہت عمدہ اور مفید طریق ہے۔وہ بڑی عمدگی اور متانت سے شیعوں کی تعریف کر کے پُر زور مضامین لکھتے ہیں جس کا نتیجہ بہت اچھا نکلتا ہے۔اس رنگ میں لکھنے سے شیعہ گالیاں نہیں دے سکتے اور نہ کچھ کہہ سکتے ہیں۔ہمارے نوجوانوں کو یہ طرز سیکھنی چاہئے۔ان کے مضامین کے علاوہ اور لوگوں کے مضامین بھی نکلتے رہتے ہیں۔اختلاف کے وقت مسئلہ نبوت مسیح موعود کے متعلق اس میں اچھے