انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 479 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 479

علوم جلد خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔مگر رسالہ کے خریدار کم ہیں اس کے لئے بھی میں امداد کی تحریک کرتا ہوں۔میرا ارادہ ہے کہ آئندہ اخبارات اور رسالوں کے کام محدود کر کے الگ الگ تقسیم کر دوں۔اب تو یہ ہوتا ہے کہ جو مضمون جس کو ملتا ہے وہی شائع کر دیتا ہے۔شہید سکھوں کے متعلق ملتا ہے تو اسی کو شائع کر دیتا ہے۔آریوں کے متعلق ملتا ہے تو اسی کو چھاپ دیتا ہے۔یہی کی فاروق کا حال ہے۔لیکن اب میرا منشاء ہے کہ ان کے کام تقسیم کر دیئے جائیں۔نور کا کام تو پہلے ہی تقسیم ہے کہ خاص طور پر سکھوں کے متعلق لکھتا ہے اس کے سپرد یہی کام رہے۔فاروق کو بعض خاص مضامین سپرد کر دیئے جائیں۔اسی طرح تشویذ کو غیر احمدیوں اور خصوصاً شیعوں کے متعلق کام سپرد کیا جائے۔اس کی ایک وجہ بھی ہے اور وہ یہ کہ ایک عرصہ ہوا میں نے خواب میں دیکھا کہ بمبئی سے ایک تاجر کا خط آیا ہے جو کہ فرانسیسی میں ہے۔مجھے فرانسیسی نہیں آتی مگر خواب میں میں نے وہ خوب اچھی طرح پڑھا ہے۔اس میں وہ تاجر لکھتا ہے کہ تشعیذ خوب کام کر سکتا ہے مگر زمانہ کے حالات کے مطابق شیعوں کا رد نہیں کرتا۔یہ خواب مجھے اس وقت آئی جب کہ میں خود تشویذ کا ایڈیٹر تھا۔اس وقت مجھے تو خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت کے ماتحت شیعوں کے متعلق لکھنے کی توفیق نہیں ملی۔مگر پھر تشخیز نے شیعوں میں خوب کام کیا ہے۔اس کو اسی کام میں لگایا جائے۔اسی طرح محمد علی مونگیری کا فتنہ ہے اس کے جواب میں جو کچھ لکھا جائے وہ بھی تشخیذ میں شائع ہو۔میرا ارادہ ہے کہ شروع سال سے ایڈیٹروں کو ہدایات دے دوں۔مگر اس وقت میں آپ لوگوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ آپ لوگ ان کے اخباروں کی اشاعت کی طرف توجہ کریں۔اور نہ صرف خود ہی خریدیں اور اپنی جماعت کو خریداری کی تحریک کریں بلکہ دوسرے لوگوں میں بھی تحریک کریں۔جب وہ لوگ ہندوؤں کے اخبار خرید لیتے ہیں تو ہمارے کیوں نہ خریدیں گے۔الفضل کا جب میں ایڈیٹر تھا اس وقت اس کے دو سو کے قریب غیر احمدی خریدار تھے۔اس وقت سندھ سے میرے پاس ایک غیر احمدی کا خط آیا جس نے لکھا میری شادی ہوئے دس دن ہوئے ہیں۔اور مجھے اپنی بیوی سے بہت محبت ہے لیکن اگر میری بیوی مرجاتی تو مجھے اتنی تکلیف نہ ہوتی جتنی اخبار کے وقت پر نہ پہنچنے سے ہوئی ہے۔تو دوستوں کو دوسرے لوگوں میں اخبار خریدنے کی تحریک کرنی چاہئے۔ان کو اس طرح بہت فائدہ پہنچ جائے گا۔