انوارالعلوم (جلد 3) — Page 594
۵۹۴ زنده اند سب گا۔تو اسے کہا جائے کہ امریکہ کے فلاں ملک میں ایک نہایت ٹھنڈے اور عمدہ پانی کا چشمہ ہے اس سے پانی پینے سے فورا پیاس دور ہو جاتی ہے اور بڑا سرور حاصل ہوتا ہے۔تو وہ ان سب باتوں کو لغو اور بیہودہ سمجھے گا۔اور کے گا کہ مجھے اس سے کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔میں تو یہاں پیاسا مر رہا ہوں اور آپ مجھے امریکہ کے کسی ملک کے چشمہ کا پتہ بتا رہے ہیں۔مجھے تو یہاں کسی جگہ پانی کا پتہ بتانا چاہیئے خواہ وہ کیسا ہی بد مزہ اور گرم کیوں نہ ہو تاکہ میں اپنی پیاس بجھا سکوں۔ورنہ مجھے ان خیالی باتوں سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔جن کو میں عمل میں نہیں لا سکتا۔یہی مثال مذہب کی ہے۔ایک متلاشی حق کو کسی مذہب کی ایسی تعلیم بتائی جائے جو خواہ بظاہر کیسی ہی اعلیٰ اور اچھی کیوں نہ معلوم ہو لیکن وہ اسے اختیار نہ کر سکے۔یا اس پر عمل کرنا اس کی طاقت میں نہ ہو۔تو اس کے لئے بے فائدہ اور لاحاصل ہو گی۔اور وہ اس کی طرف کبھی توجہ نہیں کرے گا۔پس کسی مذہب کے اختیار کرنے کے لئے یہ دیکھنا بھی نہایت ضروری ہے کہ آیا اس میں کوئی ایسی باتیں تو نہیں پائی جاتیں جو ناقابل عمل ہیں اور جن کو عمل میں لانا نا ممکن ہے۔اگر کسی مذہب میں ایسی باتیں پائی جائیں تو اسے بھی زندہ نہیں کہا جائے گا بلکہ مردہ ہی کہا جائے گا۔کیونکہ وہ ایسی باتیں بتاتا ہے جن پر عمل نہ ہو سکنے کی وجہ سے مذہب کی اصل غرض پوری نہیں ہو سکتی۔اب ہم دنیا کے بڑے بڑے مذاہب کو دیکھتے ہیں کہ ان کی کیا تعلیم مسیحی مذہب کی تعلیم اب ہم ہے۔اور اس پر عمل بھی ہو سکتا ہے یا نہیں۔اگر ہو سکتا ہے تو فیہا درنہ وہ اس قابل نہیں کہ کوئی دانا انسان انہیں قبول کرے۔اس بات کے لئے پہلے ہم مسیحی مذہب کو لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسی تعلیم پیش کرتا ہے کہ جس پر ہم عمل نہیں کر سکتے۔گو بظا ہر وہ بات بہت خوبصورت معلوم دیتی ہے۔مگر کس کام کی۔جب کہ اس کے ذریعہ ہماری غرض پوری نہیں ہو سکتی۔چنانچہ انجیل میں حضرت مسیح کی طرف منسوب کر کے لکھا ہوا ہے کہ " شریر کا مقابلہ نہ کرنا۔بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے۔دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے۔اور اگر کوئی تجھ پر نالش کرکے تیرا کرتہ لینا چاہے تو چوغہ بھی اسے لے لینے دے اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار میں لے جائے اس کے ساتھ دو کوس چلا جا۔"۔یہ تعلیم بظاہر بڑی عمدہ اور خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔اور جب ایک شخص سٹیج پر کھڑا ہو سه منی باب ۵ آیت ۳۹ تا ۱ ۴ برگش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی پنجاب آگر لیری لاہور مطبوعہ شنشاء